پاکستان کو ثبوت دینگے: منموہن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کو وہ تمام ثبوت فراہم کرے گا جس سے یہ ’ثابت‘ ہوتا ہے کہ جولائی میں ممبئی کی ٹرینوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں پاکستان ملوث تھا۔ حال ہی میں دونوں ملکوں نے دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے ہوانا میں ایک مشترکہ گروپ (مکنزم) تشکیل دینے سے اتفاق کیاہے۔ جنوبی افریقہ سے واپس لوٹتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ ’پاکستان کو اپنی باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔‘ مسٹر سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ ثبوت فراہم کر کے ہندوستان اس معاہدے کے تحت پاکستان کی سنجیدگی کا بھی جائزہ لےگا۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان وہ ثبوت فراہم کر دے گا جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ ممبئی دھماکوں میں پاکستان ملوث ہے تو وہ قصورواروں کے خلاف ضروری کارروائی کرے گا۔ گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس کمشنر نے گیارہ جولائی کے ٹرین بم دھماکوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، لشکر طیبہ اور ایک ممنوعہ تنظیم ’سیمی‘ کے کارکنوں کی سازش قرار دیا تھا۔ ممبئی پولیس نے اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔ پاکستان نےان الزامات کو بے بنیاد کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ ہندوستان نے یہ الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔ اس برس جولائی میں ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں سلسلہ وار سات بم دھماکے ہوئے تھے جس میں ایک 180 سے زيا دہ افراد ہلاک اور سات سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان دھماکوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور گزشتہ دو برس سے جاری امن مذاکرات کے تحت ہونے والے دونوں ملکوں کے خارجہ سکرٹریوں کی میٹنگ بھی معطل کر دی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اب یہ میٹنگ نومبر میں ہونے والی ہے۔ ممبئی پولیس ثبوتوں کے ساتھ اپنی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرنے والی ہے۔ یہ مبینہ ثبوت خارجہ سیکرٹریز کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں ان کے سامنے رکھے جائيں گے۔ |
اسی بارے میں ممبئی کی زندگی’معمول پر‘17 August, 2006 | انڈیا ممبئی میں ہائی الرٹ20 August, 2006 | انڈیا ممبئی: پولیس افسر کی پراسرار موت 29 August, 2006 | انڈیا ’دھماکے آئی ایس آئی کی سازش‘30 September, 2006 | انڈیا پاکستان کو ثبوت دیں گے: انڈیا01 October, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: پانچ افراد مزید مجرم29 September, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||