پاکستان کو ثبوت دیں گے: انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ ممبئی بم دھماکوں کے سلسلے میں کی گئی تحقیقات سے حاصل ہونے والے ثبوت پاکستان کو فراہم کرے گا۔ اتوار کو ہندوستان کے نئے خارجہ سیکرٹری شوشنکرمینن نے اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے کہا کہ ’اس سلسلے میں ہندوستان پاکستان سے کسی بیان یا پھر لفظی رد عمل کی امید نہیں کرے گا بلکہ ہندوستان کے لیئے یہ زیادہ اہم ہے کہ پاکستان دہشتگردی پر قابو پانے کے لیئے کس قسم کی کارکردگی عمل میں لاتا ہے‘۔ دہشتگردی پر قابو پانے کے لیئے دونوں ملکوں کی جانب سے جاری کیئے گئے مشترکہ بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ ’ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے لیئے ان شواہد کے بارے میں پاکستان کو جانکاری دینا میری نظر میں بالکل صحیح ہے‘۔ سنیچر کو ممبئی پولیس کمشنر نے گیارہ جولائی کے ٹرین بم دھماکوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، لشکر طیبہ اور ایک تنظیم سیمی کے کارکنان کی سازش قرار دیا تھا۔ پاکستان نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان نے یہ الزامات ثابت کرنے کے لیئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ اس برس جولائی میں ممبئی کی لائف لائن کہلانے والی لوکل ٹرینز میں سلسلہ وار سات بم دھماکے ہوئے تھے جس میں ایک سو اسّی سے زيا دہ افراد ہلاک اور سات سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ |
اسی بارے میں ممبئی میں زندگی معمول پر12 July, 2006 | انڈیا 12 جولائی: یہی تو میرا ممبئی ہے12 July, 2006 | انڈیا ہمیں کوئی جھکا نہیں سکتا: منموہن12 July, 2006 | انڈیا مشرف کارروائی کریں: انڈیا12 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||