منموہن:’نئی تجاویز کا خیر مقدم‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے اس تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے کا جو انہوں نے کشمیر کے متعلق کی تھیں۔ اطلاعت کے مطابق یہ بات بھارتی وزیر اعظم نے جاپان کے دورے کے بعد سے وطن واپس آنے والے طیارے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی تھی۔ جب ان سے جنرل مشرف کی تجاویز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے تمام کوششوں کا اور نئی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نےانڈین نیوز ٹی وی ’این ڈی ٹی وی‘ کو انٹرویو میں تجویز پیش کی تھی کہ اگر انڈیا ان کی امن تجاویز تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے گا۔ جنرل مشرف نے اس سلسلے میں خطے سے فوجوں کی مرحلہ وار واپسی اور کشمیر کے عوام کو حکمرانی کے حق کی تجویز بھی دی تھی۔ | اسی بارے میں مظفرآباد: مشرف کے موقف پر تنقید17 December, 2006 | پاکستان ’کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ نہیں‘11 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||