پاک بھارت مذاکرات آئندہ ماہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کے لیے سیکریٹری سطح کی بات چیت کا اگلا مرحلہ آئندہ ماہ پھر شروع ہوگا۔ مارچ میں دونوں ملکوں نے اعتماد کی بحالی کے لیے اسلام آباد میں چوتھے مرحلے کی بات چیت پر اتفاق کیا تھا۔ ہندوستان میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چوتھے مرحلے میں دونوں ملکوں نے دہشت گردی، منشیات کی سمگلنگ، تجارت، کلچر اور آبی وسائل جیسے مسائل پر تعاون کے لیے بات چیت پر زور دیا ہے۔ بیان کے مطابق نئي دلی میں چھبیس اور ستائیس جون کے درمیان تلبل نیوگیشن پروجیکٹ پر آبی وسائل کے حوالے سےسکریٹری کی سطح پر بات چيت ہوگي۔ اسلام آباد میں اٹھائیس اور انتیس جون کے درمیان دوستانہ ثقافتی تبادلہ کے لیے کلچرل سیکریٹریز کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ تین اور چار جولائی کے درمیان دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے لیے نئی دلی میں داخلہ سیکریٹریز کے درمیان بات چیت ہوگی جبکہ تجارتی امور پر اکتیس جولائی کو مذاکرات ہوں گے۔ امکان ہے کہ اس ملاقات میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جوائنٹ میکنزم کے کام کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یکم اگست کو جوائنٹ سٹڈی گروپ کے درمیان ایک میٹنگ ہوگی جس میں مذاکرات کا جائزہ لیا جائےگا۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق سرکریک پر بات چیت اس ماہ کی سترہ اور اٹھارہ تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگي دونوں ملکوں نے سرکریک کا سروے مکمل کرلیا ہے اور امکان ہے کہ فریقین اپنے نقشوں کا تبادلہ کریں گے۔ مارچ میں بھارت کے خارجہ سیکریٹری شیو شنکر مینن اور ان کے پاکستانی ہم منصب ریاض محمد خان کے درمیان ملاقات کے بعد ان امور پر بات چیت کا ایجنڈا طے کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں پاک، بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات 25 November, 2006 | انڈیا ’پاک-انڈیا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے‘20 February, 2007 | انڈیا ہند پاک مذاکرات کا چوتھا دور آج12 March, 2007 | انڈیا سر کریک، سیاچن پر بات چیت04 April, 2007 | انڈیا ’ مسئلے کا مرحلہ وار حل ممکن ہے‘25 February, 2007 | انڈیا اڈوانی کومشرف کا فارمولہ منظور نہیں24 December, 2006 | انڈیا امن مذاکرات معطل کریں: بی جے پی01 October, 2006 | انڈیا ہند پاک مفاہمت: ملا جلا ردِ عمل 17 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||