پاک، بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ آئندہ پیر کو وہ اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید محمود قصوری سے غیر رسمی ملاقات کريں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ہندوستان کےمرکزي وزیر منی شنکر ایئر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے اتوار کو ہندوستان آ رہے ہیں۔ جمعہ کو دیر رات ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے ایک کتاب کے اجراء کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ کو لنچ پر دعوت دی ہے اس لیے ظاہر ہے کہ بات چیت بھی ہو گی۔‘ دونوں ملکوں کے وزراء تقریباً ایک برس بعد ملاقات کرنے والے ہیں۔اس سے قبل اکتوبر 2005 میں اس وقت کے ہندوستانی وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سے ملاقات کی تھی۔ لیکن بعد میں عراق کے تیل برائے خوراک کے سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد نٹور سنگھ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ ان کے استعفی کے بعد تقریباً ایک برس تک ہندوستان کے وزير خارجہ کا عہد خالی تھا اور خارجی امور کی ذے داری بھی وزیر اعظم دیکھ رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے چار مہینے کے تعطل کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سیکرٹریوں نے ملاقات کی اور مذاکرات کے بعد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مشترکہ طریقہ کار پر اتفاق کیا۔ اس برس جولائی میں ممبئی بم دھماکوں کے بعد ہی دونوں ملکوں کے درمیان 2004 سے شروع ہوئے امن مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ ان دھماکوں میں ایک سو اسّی سے زيادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہندوستان نے ان دھماکوں کا الزام پاکستان پر لگایا تھا تاہم پاکستان نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی دسمبر میں اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔ | اسی بارے میں پاک بھارت مذاکرات کا نیا دور13 November, 2006 | انڈیا ’مطلوب افراد حوالے نہیں کریں گے‘25 September, 2006 | پاکستان سیاچن مذاکرات پھر شروع23 May, 2006 | پاکستان قومی مفادات کو ترجیح: قصوری 19 May, 2006 | پاکستان ’دھماکوں کو کشمیر سے نہیں جوڑا‘12 July, 2006 | پاکستان قصوری کی نٹور سنگھ سے بات چیت02 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||