BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 November, 2005, 17:54 GMT 22:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قصوری کی نٹور سنگھ سے بات چیت

دلی دھماکے
انتیس اکتوبر کو ہونے والے ان دھماکوں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے دلی بم دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے اور اس دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ خورشید محمد قصوری نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نٹور سنگھ سے فون پر بات چیت کی ہے اور بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں ہمدردانہ جذبات کا اظہار کر تے ہوئے ان دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے وزیراعطم منموہن سنگھ سے بم دھماکوں کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

اسی دوران دلی کے جوائنٹ پولیس کمشنر کرنیل سنگھ نے بم دھماکوں کی تفتیش کے متعلق ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس سمت میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے تفتیش کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا لیکن انہوں نے بتایا کہ ابھی تک تمام قدم صحیح سمت میں اٹھائے گیے ہیں ۔ پولیس نے مشتبہ شخص کا ایک خاکہ بھی جاری کیا ہے۔

مسٹر کرنیل سے جب لشکر طیبہ کے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا کہ ان دھماکوں میں وہ ملوث نہیں ہے تو انکا کہنا تھا ’جب تک تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی سبھی شدت پسند تنظیمیں شک کے دائرے میں ہیں۔ لشکر طیبہ کی توجیہہ یہ ہے کہ وہ فوج کے علاوہ عام لوگوں پر حملے نہیں کرتی۔ لیکن سنہ انیس سو ستانوے میں وہ ایسا ایک بار کر چکے ہیں اس لیے انکے دعوے کو تسلیم کرنے کی ہمارے پاس کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔‘

دلی میں انتیس اکتوبر کی شام کو تین بم دھماکے ہوئے تھے۔ اس میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے بیانات کے پیش نظر ہی لشکر طیبہ کے ایک ترجمان نے سری نگر میں بی بی سی کے دفتر میں فون کر کے بتایا تھا کہ ان دھماکوں میں وہ کسی طرح ملوث نہیں ہے۔ تنظیم نے دھماکوں کی مذمت بھی کی تھی۔

اسی بارے میں
مشتبہ بمبار کا خاکہ جاری
02 November, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد