امن مذاکرات معطل کریں: بی جے پی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرکزی حکومت سے پاکستان میں موجود دہشتگروں کے نیٹورک کو تباہ کرنے کے لیئے براہ راست مداخلت کرنے کو کہا ہے۔ شمالی شہر چندی گڑھ میں پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ مرکزی حکومت کو جلد ہی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کر کے سرحد پار موجود دہشتگردوں کے مراکز ختم کرنے کے لیئے ہندوستان کی براہ راست مداخلت کے بارے میں پارلیمنٹ میں بحث کروانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی پولس کی تحقیقات کے نتائج آنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ ممبئی بم دھماکوں میں آئی ایس آئی ملوث تھی۔ مسٹر سنگھ نے مرکز کی خارجہ پالیسیز پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ حکومت کو فوری طور پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری امن مذاکرات کو عارضی طور پر معطل کر دینا چاہئے اور ملک کی خارجہ پالیسی پر دوبارہ غور کرنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مرکزي حکومت کو بین القوامی برادریوں اور اقوامتحدہ کی حامیت حاصل کر کے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ مسٹر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ کو اپنا وہ بیان واپس لینا چاہئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بھی دہشتگردی کا شکا رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’ پانچ بری، ایک قصوروار‘28 September, 2006 | انڈیا پاکستان کو ثبوت دیں گے: انڈیا01 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||