BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 October, 2008, 04:56 GMT 09:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کونڈولیزا رائس دلی پہنچ گئیں
کونڈولیزا رائس
کونڈولیزا رائس بھارتی دورے کے دوران سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گی
امریکہ وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس بھارت کے دورے پر نئی دلی پہنچ گئی ہیں۔

توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اس دورے کے دوران ہند امریکہ جوہری معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گی، لیکن دِلی جاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی کچھ معاملات طے ہونا باقی ہیں اور ممکن ہے کہ اس دورے میں دستخط نہ ہو سکیں۔

امریکی کانگریس ہند امریکہ جوہری معاہدے کی منظوری دے چکی ہے اور مذکورہ معاہدہ سے امریکی تاجروں کو انڈیا کو جوہری ایندھن اور ٹیکنالوجی بیچنے کی اجازت مل جائے گی۔اس کے بدلے میں انڈیا کو اپنے غیر عسکری نوعیت کے جوہری ری ایکٹروں کے عالمی معائنے کی اجازت دینا ہوگی۔

معاہدے کے ساتھ ہی انڈیا پر سے وہ پابندیاں ختم ہو جائیں گی جو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے انڈیا پر عائد کی گئی تھیں۔

’کچھ تو فائدہ ہے‘
 بعض کی نظر میں، یہ معاہدہ نامساعد حالات میں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، جن میں عالمی جوہری نگران تنظیم آئی اے ای اے بھی شامل ہے کیونکہ اس سے انڈیا پہلے سے زیادہ سخت معائنوں کی زد میں آ جائے گا
بی بی سی نامہ نگار

ناقدین کا کہنا انڈیا اور امریکہ کا معاہدہ ایران اور دیگر ممالک کے لیے اچھی مثال نہیں اور اس سے جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے جوہری اسلحے کی عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔ امریکہ نے انیس سو چوہتر میں انڈیا کی طرف سے ایٹمی دھماکے کے بعد جوہری تعاون ختم کر دیا تھا۔

بی بی سی کے عالمی امور کے نامہ نگار پال رینالڈز کا کہنا ہے کہ بعض کی نظر میں، یہ معاہدہ نامساعد حالات میں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، جن میں عالمی جوہری نگران تنظیم آئی اے ای اے بھی شامل ہے کیونکہ اس سے انڈیا پہلے سے زیادہ سخت معائنوں کی زد میں آ جائے گا۔

ناقدین کہتے ہیں کہ اس سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی اہمیت کم ہوتی ہے کیونکہ انڈیا نے اس پر دستخط بھی نہیں کیے اور اس کے پاس جوہری ہتھیار بھی ہیں۔

ملائم سنگھ یادونئی بحث
ہند امریکہ جوہری ڈيل ہندو ہے یا مسلمان؟
بھابھا اٹاماک سنٹر معاہدے پر اختلافات
ہند ،امریکہ جوہری معاہدے میں تعطل جاری
چین میں ایک کمرسیل بینک کا نظارہدلی ڈائری
گرل فرینڈ، جوہری معاہدہ اور گھنٹوں کا نقصان
ہند امریکہ معاہدہ
’سول نیوکلیئر معاہدہ امریکہ کی ضرورت ہے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد