ہند امریکہ معاہدے کے حق میں ووٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی (خارجہ تعلقات کی کمیٹی) نے ہند امریکہ جوہری معاہدے کی حمایت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ہندوستانی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس معاہدے کو اب پوری کانگریس اور دارالعوام کو پاس کرنا ہے۔ بعد میں اس معاہدے پر امریکہ کے صدر دستخط کریں گے اور یہ قانون بن جائے گا۔ ہندوستان کے وزیرِ اعظم منموہن سنگھ اس وقت اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں جہاں وہ جمعرات کو صدر بش سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہندوستانی اہلکاروں کو امید ہے کہ کانگریس اس میٹنگ سے پہلے ہی معاہدے کی منظوری دے دے گی۔ اس سے قبل جوہری ایندھن فراہم کرنے والے ممالک (این ایس جی ممالک) نے ہندوستان پر عائد گزشتہ تین عشرے سے لگی جوہری ٹیکنالوجی کے ساز و سامان کی تجارت پر پابندی ختم کر دی تھی۔ ہندوستان پر یہ پابندی 1974 میں جوہری دھماکے کے بعد عائد کی گئی تھی۔ اس پابندی کے اٹھنے کے بعد اب ہندوستان کی رسائی عالمی جوہری مارکیٹ تک ہو گئی ہے۔ امریکی سینٹ کی خارجی تعلقات کی کمیٹی نے منگل کو معاہدے کے حق میں دو کے مقابلے میں انیس ووٹوں سے منظوری دی۔ | اسی بارے میں ہند- امریکہ جوہری معاہدے کا سفر06 September, 2008 | انڈیا جوہری معاہدہ، NSG کی منظوری06 September, 2008 | انڈیا معاہدے کی منظوری پر سیاسی ردعمل06 September, 2008 | انڈیا ’آئی اے ای اے سے منظوری تاریخ ساز‘02 August, 2008 | انڈیا ’امریکی مشوروں کی ضرورت نہیں‘23 April, 2008 | انڈیا بھارت اور امریکہ کا جوہری معاہدہ27 July, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ: ہند امریکہ مذاکرات28 May, 2007 | انڈیا انڈیا،امریکہ کی جوہری شراکت03 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||