BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 September, 2008, 11:58 GMT 16:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوہری معاہدہ، NSG کی منظوری
ہند امریکہ سولئین جوہری معاہدے کے لیے این ایس جی ممالک سے منظوری حاصل کرنا ایک اہم اور مشکل مرحلہ تھا۔
متنازعہ ہند امریکہ جوہری معاہدے کو جوہری سازو سامان فراہم کرنے والے ممالک کے گروپ (این ایس جی) نے اپنی منظوری دے دی ہے۔

اس طرح ہندوستان پر ایک لمبے عرصے سے جاری جوہری سازوسامان کی تجارت پر عائد پابندی ختم ہو جائے گی۔ ہندوستان پر یہ پابندی 1974 میں کیے گئے جوہری دھماکے کے بعد عائد کی گئی تھی۔

ہند امریکہ سویلین جوہری معاہدے کے لیے این ایس جی ممالک سے منظوری حاصل کرنا ایک اہم اور مشکل مرحلہ تھا۔ اس منظوری کے بعد اب اس معاہدے کو اپنے آخری مرحلے کے لیے امریکی کانگریس میں پیش ہونا ہے۔

بین الاقوامی اور اندرونی سطح پر اس معاہدے کو کئی مشکلات سےگزرنا پڑا تھا۔

سنیچر کو وینا میں پینتالیس ممالک کے سہ روزہ اجلاس میں عام رائے سے اس معاہدے کے تحت امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو توانائی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے کے معاہدے کو منظور کر لیا گیا۔

حالانکہ یہ اجلاس دو روز کے لیے مقرر کیا گیا تھا لیکن بعض ممالک نے ہندوستان کی جانب سے جوہری عدم توسیع یعنی این پی ٹی کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ ان ممالک میں نیدرلینڈ، آسٹریا، ناروے، سوٹزرلینڈ، آئر لینڈ اور چین شامل تھے۔

 بعض ممالک کی جانب سے اعتراض کے بعد ہندوستان کے وزير خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی کو حساس جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرے گا

.بعض ممالک کی جانب سے اعتراض کے بعد ہندوستان کے وزير خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی کو حساس جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ اس معاہدے کے این ایس جی سے منظوری کو بارے میں ہندوستان پر امید تھا کیوں کہ این ایس جی میں منظوری کا سارا دارو مدآر امریکہ پر تھا اور امریکہ نے اس معاہدے کو منظوری دلانے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

اس معاہدے کی این ایس جی میں منظوری کو ملکی میڈیا ایک تاریخ ساز فتح کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد