بائیں محاذ کی ڈیل مخالف مہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں بائیں بازو کی جماعتوں نے ہند امریکہ جوہری معاہدے اور مہنگائی کے خلاف آج سے ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے پارٹی کے کارکن دلی میں جمع ہوئے جس سے پارٹی کے بڑے رہنماؤں نے خطاب کریں گے۔ ہند امریکہ جوہری معاہدے کی مخالفت میں بائیں محاذ نے حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے اور ان جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب عوام کو یہ بتائیں گي کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ہے۔ بایاں محاذ کا کہنا ہے کہ وہ ان وعدوں کی طرف بھی توجہ دلائےگا جنہیں حکومت نے پورا نہیں کیا ہے۔ مہم کے دوران ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر خاص توجہ دی جائےگی اور یہ بات بتانے کی کوشش کی جائے گی کہ حکومت نے ان باتوں کو نظر انداز کر دیا ہے جن پر اسے ترجیحی بنیادوں پر عمل کرنا چاہیے تھا۔ بائیں محاذ کی طرف سے حکومت سے حمایت واپس لینے کے بعد سے سیاسی سرگرمیاں تیز تر ہوتی جارہی ہیں۔ امکان ہے کہ لوک سبھا کے سپیکر سومناتھ چٹرجی بھی اپنے استعفے کے بارے میں آج کوئی اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔ سومناتھ چٹرجی کا تعلق مارکسی کمیونسٹ پارٹی سے ہے اور ان کی جماعت کی طرف سے استعفی دینے کے لیے ان پر زبردست دباؤ ہے۔ اس بارے میں وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے گزشتہ روز بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ جیوتی باسو سے بھی ملاقات کی تھی۔ حکمراں کانگریس پارٹی اور بائیں محاذ کی جماعتیں اعتماد کے ووٹ کے لیے خصوصی لوک سبھا کے اجلاس کے متعلق اپنی اپنی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے صلاح و مشورے میں مصروف ہیں۔ یہ خصوصی اجلاس اکیس اور بائیس جولائی کے درمیان ہوگا۔ اس بارے میں سی پی ایم کے جنرل سکریٹری پرکاش کرات نےگزشتہ روز اترپردیش کی وزیر اعلی مایا وتی سے ملاقات کی تھی۔ امکان ہے کہ تیلگو دیشم پارٹی کے صدر چندرا بابو نائیڈو بھی مایا وتی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اب تک کی صورت حال یہ ہے کہ جوہری معاہدے پر حکومت اور اس کی حریف جماعتیں تقریباً برابری پر ہیں اور آئندہ چند روز میں جو بھی گروپ چھوٹی چھوٹی جماعتوں کو اپنے ساتھ لانے میں کامیاب ہوگا وہی اس لڑائی میں فاتح ہو سکتا ہے۔ | اسی بارے میں ’اعتماد کا ووٹ بائیس جولائی کو‘12 July, 2008 | انڈیا ایٹمی منصوبہ عالمی ادارے کو پیش10 July, 2008 | انڈیا جوہری معاہدہ: ہندو کا یا مسلمان کا 10 July, 2008 | انڈیا ہندوستان: نئی صف بندی کا آغاز08 July, 2008 | انڈیا بایاں بازو حکومت سے الگ ہوگیا08 July, 2008 | انڈیا ’پہلےاعتماد کا ووٹ حاصل کريں گے‘ 08 July, 2008 | انڈیا ہند- امریکہ جوہری معاہدے کےاہم نکات08 July, 2008 | انڈیا کیا بائیں محاذ سے غلطی سرزد ہوئی ہے؟08 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||