ہند- امریکہ جوہری معاہدے کےاہم نکات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سول جوہری اشتراک کے مجوزہ معاہدے کے اہم نکات ذیل ہيں۔ ٭٭ جوہری توانائی کی جدید ترین تحقیق و ترقی میں اشتراک۔ ٭٭ جوہری توانائي سے متعلق حفاظتی امور میں تعاون۔ ٭٭ دونوں ممالک کے جوہری سائنس داں باہمی تحقیق، سیمنار اور میٹنگوں کے لیے ایک دوسرے کے ملک جا سکیں گے۔ ٭٭ جوہری ریکٹروں کے سلسلے میں مکمل تعاون کرنا اور دونوں ملکوں اور منظور شدہ افراد کے درمیان صنعتی سطح پر جوہری ایندھن اور جوہری ٹکنولوجی کا تبادلہ۔ ٭٭ ہندوستان اپنے ری ایکٹروں کے کام کرنے کی عمر تک ایندھن کی سپلائي برقرار رکھنے کے لیے ایندھن کا ذخیرہ کرسکے گا۔ ٭٭ ماحولیات، موسمی تبدیلیوں، صنعت اور زراعت سمیت نیوکلیر سائنس میں ایڈوانس تحقیق میں اشتراک۔ ٭٭ جوہری ساز و سامان کی سپلائی۔ ٭٭منتقل کیے جانے والے ایندھن اور تمام جوہری ساز و سامان اور اس سے پیدا ہونے والے اضافی مادے عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کی نگرانی کے دائرے میں رہیں گے۔ ٭٭ ہندوستان کے سبھی سول جوہری ری ایکٹڑز آئی اے ای اے کے معائنے کے دائرے میں آئيں گے۔ ٭٭اگر دونوں فریقوں میں سے کسی نے بھی معاہدے گی خلاف وزری کو تو دونوں فریق فورا صلاح و مشورے سے ایسا کوئی حل نکالیں گے جس سے دونوں کے جائز مفاد کا تحفظ ہو۔ ٭٭معاہدہ ٹوٹنے کی صورت ميں معاہدے کے تحت جو بھی جوہری سازو سامان ، ایندھن اور غیر جوہری سامان منتقل کیے گیے وہ واپس کرنے ہونگے۔ ٭٭غیر معامول صورت حال میں یہ معاہدہ باہمی صلاح و مشوروں کے بعد معطل کیا جائے گا۔ بائيں بازو کی جماعتوں اور حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ ان شرائط کے تحت ہندوستان ضرورت پڑنے پر جوہری دھماکے نہيں کر سکے گا اور دوسرے یہ کہ امریکہ جب چاہے وہ اس معاہدے کو ختم کر کے سپلائی روک سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاہدے کے عوض امریکہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گا۔ یہ معاہدہ 40 برس کے لیے ہوگا۔ اس کے بعد یہ مزید دس دس برس تک کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے۔ دونوں فریق چالیس برس بعد چھ مہینے کی نوٹس پر کبھی بھی معاہدہ ختم کر سکتے ہيں۔ جبکہ 40 برس کے معاہدے کے دوران معاہدہ ختم کرنے کے لیے ایک برس کا تحریری نوٹس دینا ہوگا۔ معاہدے کے موثر نفاذ کے لیے ایک انتظامی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں ہندوستان: نئی صف بندی کا آغاز08 July, 2008 | انڈیا ’حکومت پر آنچ نہیں آنے دیں گے‘08 July, 2008 | انڈیا بایاں بازو حکومت سے الگ ہوگیا08 July, 2008 | انڈیا ڈیل یا نو ڈ یل: دلی میں اہم میٹنگ25 June, 2008 | انڈیا جوہری معاہدہ : حکومت پردباؤ24 June, 2008 | انڈیا ہند۔امریکہ جوہری معاہدہ، تعطل برقرار07 May, 2008 | انڈیا نیوکلیئر معاہدہ، دلی میں اہم اجلاس22 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پرمشکلات: منموہن16 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||