BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 August, 2008, 01:06 GMT 06:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: زمین پھر شرائن بورڈ کے حوالے
جموں میں زمین کی منتقلی کے حامی ہندو(فائل فوٹو)
امرناتھ یاترا سنگھرش سمیتی کے تقریباً تمام مطالبات منظور ہو گئے
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جموں میں ہندو تنظیموں کے احتجاج کے بعد ریاستی انتظامیہ نے امرناتھ یاترا بورڈ کو الاٹ کی گئی آٹھ سو کنال زمین کی منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور الاٹمنٹ بحال کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے وادی اور سرینگر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں شدید احتجاج کے بعد حکومت نے یہ الاٹمنٹ منسوخ کردی تھی۔

زمین کا تنازعہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب کشمیر کے جنوب میں پہاڑی سلسلے پر واقع ہندوؤں کے بھگوان شِو سے منسوب ایک غار’امرناتھ گپھا‘ کی سالانہ یاترا سے قبل ریاستی گورنر کی سربراہی میں کام کرنے والے امرناتھ شرائن بورڑ کی درخواست پر ریاستی کابینہ نے بال ٹل کے قریب آٹھ سو کنال اراضی بورڑ کو منتقل کردی۔


اس فیصلے کے خلاف وادی کشمیر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا گیا کہ انیس سو نوے کے اوائل کے بعد پہلی بار کشمیری پہلی بار اتنے متحرک نظر آئے۔ زمین کی منتقلی کے فیصلہ کو بعد ازاں واپس لے لیا گیا تھا جس پر جموں میں ہندو نے احتجاج کیا تھا۔

زمین کی شرائن بورڈ کو واپسی کے فیصلے کا اعلان اتوار کی صبح حکومتی پینل اور امرناتھ یاترا سنگھرش سمیتی کے درمیان معاہدے کے بعد کیا گیا۔ سنگھرش سمیتی زمین کی واپسی کے لیے جموں میں احتجاج کر رہی تھی۔

سرکاری پینل کے سربراہ ڈاکٹر ایس ایس بلوریا نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی حکومت نے آٹھ سو کنال زمین امرناتھ شرائن بورڈ کے استعمال کے لیے مختص کر دی ہے جو ماضی میں امرناتھ یاترا کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی ملکیت پر کوئی فرقی نہیں پڑے گا۔

امرناتھ یاترا سنگھرش سمتی کے ترجمان ڈاکٹر سریندر سنگھ نے اس فیصلے کے اعلان کے بعد کہا کہ ان کے زمین کے بارے میں مطالبے کو حل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سو کنال زمین ان کے سپرد کر دی گئی ہے جو کہ امرناتھ شرائن کے مقاصد کے لیے مخصوص ہو گی۔

سنگھرش سمیتی کے کنوینر لیلا کرن شرما نے کہا کہ انہیں اب اس سے زیادہ مِل گیا جو پہلی بار زمین کی شرائن بورڈ کو منتقلی کے وقت دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد