BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 August, 2008, 13:59 GMT 18:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار میں سیلاب کی تباہ کاریاں
فائل فوٹو
ریاست میں بھاری بارش اور کئی جگہوں پر سیلاب کی صورتحال سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست بہار میں کوسی دریا سے آنے والے سیلاب کا قہر جاری ہے اور اب امدادی کام کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔

دریائے کوسی پر بنے بند کے ٹوٹنے سے آنے والے سیلاب کے سبب بہار کے مدھےپورا، ارریا، سوپول اور سہرسہ سمیت پندرہ اضلاع میں تقریباً پچیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مرکزی حکومت سے ایک لاکھ ٹن اناج اور ایک ہزار کروڑ روپے کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آئندہ چند دنوں ميں وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر سکتے ہیں۔

ہندوستان کی فضایہ کے تین ہیلی کاپٹر بھی امدادی اشیاء تقسیم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

آفات مینجمنٹ کے ایڈیشنل کمشنر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ نیپال کے ایک گاؤں کے نزدیک بھی کوسی دریا کا بند ٹوٹ گیا ہے جہاں سے مزید پانی آ رہا ہے اور دیگر علاقوں میں بھی پانی بھر رہا ہے۔

فضایہ کے تین ہیلی کاپٹر بھی امدادی اشیاء تقسیم کرنے میں لگے ہوئے ہیں

انہوں نے بتایا کہ بدھ سے مدھے پورا میں فوج کے تقریباً سو جوان امدادی کارروائی شروع کر دیں گے، اس کے علاوہ نیم فوجی دستے اور سپیشل فورس کے ساتھ ساتھ قومی آفات رسپانس فورس کے جوان بھی مدد کر رہے ہیں۔

فوج کے ہیلی کاپٹر پچھلے سات روز سے مسلسل کھانے کی ضروری اشیاء کے پیکٹ متاثرہ افراد تک پہنچا رہے ہیں۔

بچاؤ کے لیے 200 کشتیاں اور 25 موٹر بوٹس استعمال کی جا رہی ہیں۔

متاثرہ علاقے میں آخری مرتبہ 1952 میں سیلاب آيا تھا تاہم ریاست بہار میں گذشتہ برس بھی سیلاب نے زبردست نے تبائی مچائی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس برس سیلاب سے دسیوں ہزار ہیکٹر زمین پر موجود فصل برباد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بہار کی پڑوسی ریاست اتر پردیش میں جون سے اب تک شدید بارش اور سیلاب سے سات سو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر اموات مکانوں کے گرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

جان لیوا بارشیں
انڈیا میں شدید بارشوں سے عام زندگی درہم برہم
بہار میں بارش
بہار میں مسلسل بارش نے زندگی تنگ کر دی
دکن ڈائری
آندھرا میں طوفانی بارش، ماؤوِسٹ محو فکر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد