انڈیا، سیلاب سے پچاس لوگ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں برسات کی موسلا دھار بارش کی وجہ سے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے جس میں اب تک کم سے کم پچاس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ سیلاب مغربی بنگال اور اڑیسہ جیسے گنجان آباد علاقوں میں آیا ہے جس کی وجہ سے اسّی لاکھ انسان بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نےسینکڑوں لوگوں کو دیکھا جو پانی سے بچنے کے لیے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے اورگڑا گڑا کے کہہ رہے کہ انہیں بچایا جائے۔ ہر طرح کا آمد ورفت کا ذریعہ اور بجلی کے تار ٹوٹ چکے ہیں۔ بھارت کی مسلح افواج پانی سے گھرے ہوئے دیہات میں کھانے پینے کی اشیا پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انڈیا میں اس برس پہلے کی نسبت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں اور اس برس مئی کے مہینے میں بھی کئی بارشیں ہوئیں جس کی زشتہ چند عشروں میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ ہندوستان میں عام طور مون سون پہلے جنوبی ریاست کیرالا کے ساحلی علاقوں میں پہنچتا ہے پھر ایک ماہ بعد شمالی ہندوستان پر دستک دیتا ہے۔ مغربی ریاست راجستھان اور گجرات پہنچنے میں مزید تاخیر ہوتی ہے لیکن اس بار یہ کئی علاقوں میں وقت سے پہلے پہنچکا ہے۔ | اسی بارے میں اروناچل میں تودے گرنے سے 14 ہلاک15 June, 2008 | انڈیا سیلاب: کئی صوبوں میں ہلاکتیں 18 June, 2008 | انڈیا مہاراشٹر میں مون سون، متعدد ہلاک02 June, 2006 | انڈیا آندھرا پریش، بارش سے سترہ ہلاک30 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||