سیلاب: کئی صوبوں میں ہلاکتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں مانسونی بارشوں سے اروناچل پردیش، آسام، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہيں۔ بعض خبر رساں ایجینسیوں کے مطابق شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں مسلسل بارش سے پڑوسی صوبے آسام کے لکھیم پور ضلع میں سیلاب آگیا ہے جس سے پچیس افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اورناچل پردیش اور آسام میں حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تودے گرنے، عمارتوں کے منہدم ہونے اور سیلاب کے سبب مجموعی طور پر تیس افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ ضعلی حکام کے مطابق سیلاب سے 366 گاؤں اور چالیس ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہيں۔ لکھیم پور ضلع میں حکام نے چودہ ریلیف کیمپ بنائے ہيں جہاں بیس ہزار متاثرہ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ قومی شاہرا 52 کو شدید نقصان پہنچنا ہے۔ یہ شاہرا آسام کے لکھیم پور، دھیماجی اضلاع کے ساتھ ساتھ اورناچل پردیش کے لوگوں کے لیے اہم راستہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتِ حال کا اعلان کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو تعنیات کیا گیاہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے حکام نے اروناچل پردیش اور آسام میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے آسام میں چائے باغات کو نقصان نہيں پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے اڑیسہ کے شمالی علاقوں میں بھی زبردست بارش ہو رہی ہے۔ میور بھنج ضلع میں کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ کھڑگپور اور بھدرک کے درمیان گزرنےو الی ریلوے ٹریک زیر آب آگی ہے۔ کولکاتہ میں بھی مسلسل بارش کے سبب ذیلی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور عام زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ مقامی محمکہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مغربی بنگال میں ترائی کے علاقوں ميں زبردست بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ |
اسی بارے میں کئی ریاستوں میں حالات سنگین 19 August, 2007 | انڈیا سیلاب: ہلاکتیں اور سیاست02 August, 2007 | انڈیا گجرات میں سیلاب 56 ہلاک01 July, 2005 | انڈیا بارش تھم گئی، بحالی کا کام جاری26 June, 2007 | انڈیا بھارت:بارش کا قہر جاری، 140 ہلاک25 June, 2007 | انڈیا بھارت:بارشیں جاری،80 سےزائد ہلاک24 June, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||