بارش تھم گئی، بحالی کا کام جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارش کا حالیہ سلسلہ تھم گیا ہے تاہم حالات تاحال معمول پر نہیں آ سکے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ چند دن کے دوران بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید بارش کی وجہ سے ایک سو چالیس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ جمعہ سے جاری بارش رک گئی ہے اور حالات میں کچھ بہتری آئی ہے۔ تاہم ریاست میں زندگی تاحال معمول پر نہیں آ سکی ہے۔ بارشوں کے حالیہ سلسلے سے آندھرا پردیش کی ریاست بری طرح متاثر ہوئی ہے اور حکومتی ذرائع کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے کم از کم نو ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریاست میں ماہی گيروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مچھلی پکڑنے کے لیے ابھی سمندر میں نہ جائیں۔ ریاست کیرالہ میں بھی بارش رک گئی ہے اور حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ بھارت میں بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے حادثات سےسب سے زیادہ ہلاکتیں جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئی ہیں جہاں ترپّن افراد بارش کی نذر ہوئے ہیں جبکہ ریاست آندھراپردیش میں سینتیس، کیرالہ میں سترہ اور مہاراشٹر میں اکتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کرناٹک کے بیجا پور، گلبرگ، بغل کوٹ، جنوبی کنٹر، دھارواڑ اور شیموگا کے اضلاع بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ مہاراشٹر کے شہر پونے میں دو مقامات پر دیواریں گرنے کی وجہ سے بارہ افراد حبکہ ممبئی میں ایک مکان کے منہدم ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ ناسک اور جلگاؤں میں چار، چار جبکہ نندور بار اور دولے میں تین، تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں بھارت:بارش کا قہر جاری، 140 ہلاک25 June, 2007 | انڈیا شدید بارشوں سے 45 افراد ہلاک23 June, 2007 | انڈیا موسلادھار بارش سےتیس ہلاک04 July, 2006 | انڈیا گجرات میں بارش، سات ہلاک30 July, 2006 | انڈیا بارش: بڑے پیمانے پر تباہی07 August, 2006 | انڈیا ہندوستان میں جان لیوا بارشیں08 August, 2006 | انڈیا بارش اور گرمی کا قہر 07 July, 2006 | انڈیا ممبئی: تین دن سے لگاتار بارش03 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||