BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 July, 2006, 09:48 GMT 14:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجرات میں بارش، سات ہلاک
 انڈیا میں مون سون
اس برس انڈیا میں مون سون کے دوران 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں
ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کےحکام کے مطابق ریاست میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بھاری بارش کی وجہ سے اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے کئی گھر گر گئے ہیں جبکہ کئی افراد پانی کے تیز بہا‎ؤ میں بہہ گئے ہیں۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوسر، بڑودہ، سورت، آنند، اور بروچ نامی اضلاع کے نشیبی علاقوں سے تقریباً بیس ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فی الوقت ریاست کے بیشتر دریاؤں کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے جنوبی گجرات اور پڑوسی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے درمیان ریل سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ٹرین کی پٹڑیوں پر پانی بھر جانے کے سبب کئی گاڑیوں کی روانگی ملتوی کر دی گئی ہے۔بارش کی وجہ سے گجرات اور مہاراشٹر کو جوڑنے والی نیشنل ہائی وے پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت پر اثر پڑا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھاری بارش کی وجہ سے ریاست گجرات میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً پیسٹھ ہزار لوگ بےگھر ہوگئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس برس مون سون کے دوران پورے ہندوستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو سے زیادہ ہو چکی ہے۔ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر برس کی طرح اس مرتبہ بھی زیادہ تر اموات بجلی گرنے، زمین دھنسنے، گھروں کے گرنے اور لوگوں کے پانی میں بہہ جانے کے سبب ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ریاست مہاراشٹر میں حکام نے بارش سے سب سے زيادہ متاثر چار ضلعوں سے تقریباً پانچ ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ریاست کے امداد اور آبادکاری کے سیکرٹری کرشنا ویاس نے بی بی سی کو بتایا کہ ستارا، سنگلی، کولہاپور اور شعلہ پور میں نشیبی علاقوں سے اڑتالیس سو خاندانوں کو دیگر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

بارش کے سبب ستارا اور سنگلی اضلاع میں دو عورتیں بھی ہلاک ہوئی ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوج سمیت کئی حفاظتی ایجنسیوں کو تعینات کر دیا گيا ہے۔

اسی بارے میں
بارش اور گرمی کا قہر
07 July, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد