BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 July, 2006, 10:44 GMT 15:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مون سون: دیہات زیرِ آب، 11 ہلاک

مہاراشٹر میں تیز بارش کا سلسلہ ابھی جاری رہنے کا امکان ہے
انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری موسلادھار بارش سے شہریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

ممبئی سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں پانچ دنوں میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد گاؤں زیرِ آب آ گئے ہیں۔

ممبئی میں پانی میں کرنٹ لگنے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک درخت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں پانی میں بہہ جانے سے بھی چھ افراد مارے گئے ہیں۔

دریں اثناء ممبئی ہائی کورٹ نے شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی پر کارپوریشن حکام کی سرزنش کی ہے۔ عدالت میں اس سلسلے میں مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران عدالت نے ممبئی کارپوریشن کو خراب سڑکوں کا ذمہ دار قرار دیا اور ساتھ ہی ان ٹھیکہ داروں کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے جنہیں اس کی مرمت کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے ۔عدالت نے بی ایم سی سے چھبیس جولائی تک جواب طلب کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق پورے مہاراشٹر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ ابھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ ریاستی کنٹرول سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طوفانی بارش کی وجہ سے کوکن، رتنا گیری اور جل گاؤں کا باقی علاقوں سے رابطہ کٹ چکا ہے۔ جل گاؤں میں ایک عورت پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی ہے۔ جل گاؤں میں ہی چوپڑہ نامی گاؤں پورا پانی میں ڈوب چکا ہے اور وہاں سے لوگوں کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔

ممبئی میونسپل کمشنر جانی جوزف نے بتایا کہ میٹھی دریا کے اطراف جن کے گھروں میں پانی بھر چکا ہے وہاں سے ڈھائی ہزار افراد کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ممبئی شہر میں کرلا ، باندہ ، گھاٹ کوپر ، کالینہ جوہو ، ایس وی روڈ ، کاندی ولی، بوری ولی مشرق ، تھانے اور شہر کے تمام سب وے پانی میں ڈوب چکے ہیں اور سو سال سے زیادہ پرانی نکاسی کی پائپ لائن بڑھتی آبادی کا بوجھ اٹھانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد