موسلادھار بارش سےتیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں سرکاری حکام کے مطابق تین دن کی موسلا دھار بارش میں کم از کم تیس افراد ہلاک جبکہ اس سے کہیں زیادہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ریاست اڑیسہ کے دو اضلاع میں تیز بارش کے بعد لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے کم سے کم اکیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔اڑیسہ سے ملحقہ ریاست جھارکھنڈ میں نو افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی کشتی دریائے کنہار میں الٹ گئی۔ خلیج بنگال میں ہوا میں دباؤ کی کمی کے سبب اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار باش ہو رہی ہے جس سے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے اور عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں زمین کھسکنے اور گھروں کے منہدم ہونے سے ہوئی ہیں۔ صرف گجپتی ضلع میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ضلع رگادا میں ریلوے لائن پر کام کرنے والے آٹھ مزدور زمین کھسکنے کے ایک واقعے میں مارے گئے ہیں۔ زمین کے کٹاؤ سے علاقے کی ریل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اسی ضلعے میں ایک شخص ندی میں بھی بہہ گیا ہے۔ اڑیسہ کی انتظامیہ نے جگپتی اور رگادا کے ترائی علاقوں کو خالی کرا لیا ہے اور ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ مرکزی اڑیسہ کے ساحلی شہر پیرادیپ میں کچھ ماہی گیروں کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اتوار کے روز پیرادیپ سے چار ماہی گیر لاپتہ ہوئے تھے جبکہ دیگر ساحلی علاقوں کے مختلف مقامات سے بیس سے زائد ماہی گیر اب بھی لاپتہ ہیں۔ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش کا آغاز خلیج بنگال میں ہوامیں دباؤ کی کمی کے سبب ہوا اور اب یہ دباؤمغرب کی طرف چلا گیا ہے جس سے بارش میں تو کمی آئی ہے لیکن دریاؤں میں طغیانی اب بھی اپنے عروج پر ہے۔ | اسی بارے میں ممبئی: تین دن سے لگاتار بارش03 July, 2006 | انڈیا سیلاب زدگان کیلیے سو نئے دیہات24 December, 2005 | انڈیا بارش، جھیلوں کے شہر کا دردِ سر01 January, 2006 | انڈیا آسمانی بجلی گرنے سے 20 ہلاک17 April, 2006 | انڈیا مہاراشٹر میں مون سون، متعدد ہلاک02 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||