آسمانی بجلی گرنے سے 20 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے سے بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں زبردست بارش اور ژالہ باری کے واقعات میں چوبیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ میدک ضلع میں بجلی گرنے سے سات افراد کے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شری کاکلم ضلع میں پانچ افراد کے مرنے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق تین دیگر اضلاع میں بھی بجلی گرنے کے واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ ریاستی حکام نے بتایا ہے کہ تیز بارش اور اولہ باری سے تلنگانہ اور آندھرا خطے میں فصلوں اور مکانوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے جبکہ نظام آباد کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ حیدرآباد میں بادل چھائے رہے ہیں اور درجہ حرارت جو چالیس ڈگری تک پہنچ گیا تھا دن میں پچیس ڈگری پر آ گيا۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں پوری ریاست میں مزید بارش کی پیشگوئي بھی کی ہے۔ | اسی بارے میں جنوب میں طوفان اور بارش کا قہر 27 October, 2005 | انڈیا بارش، جھیلوں کے شہر کا دردِ سر01 January, 2006 | انڈیا بھارت: شدید بارش، تیرہ ہلاک05 December, 2005 | انڈیا تامل ناڈو: بارش، ہلاکتیں، فوج طلب26 November, 2005 | انڈیا بسیں بہہ گئیں، 100ہلاک25 November, 2005 | انڈیا ٹرین حادثہ: فوجی غوطہ خور طلب30 October, 2005 | انڈیا خلیج بنگال:طوفان سے درجنوں ہلاک 21 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||