بھارت: شدید بارش، تیرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ کے قریب لوگوں کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ تین دن کی بارش میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ لوگ گھر گرنے، بجلی کے جھٹکے لگنے اور ڈوبنے سے ہلاک ہوئے۔ آندھرا پردیش سے پچیس ہزار اور تامل ناڈو سے پچھہتر ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا ہے۔ ان دونوں ریاستوں کے درمیان ذرائع آمدورفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سڑکیں اور ریلوے لائنیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کے اوپر بننے والے دباؤ کے نتیجے میں بھارت کا جنوبی حصہ بارشوں کی زد میں ہے۔ آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد سے بی بی سی کے نمائندے عمر فاروق کا کہنا ہے کہ اس برس آندھرا پردیش میں تین سو افراد سائیکلون، طوفان اور بارشوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کا زیادہ تر علاقہ زیرِ آب ہے اور بہت سے گھر ڈوب چکے ہیں۔ ریاست کے نشیبی علاقوں سے لوگوں کو ایک سو چالیس ریلیف سنٹروں میں منتقل کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں تامل ناڈو: بارش، ہلاکتیں، فوج طلب26 November, 2005 | انڈیا بسیں بہہ گئیں، 100ہلاک25 November, 2005 | انڈیا بھارت: ٹرین حادثہ، 111 ہلاک30 October, 2005 | انڈیا جنوب بھارت میں طوفان اور بارشیں 28 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||