BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 October, 2005, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوب میں طوفان اور بارش کا قہر

بارش
کئی روز سے ہونے والی بارش سے شہروں میں پانی بھر گیا ہے
جنوبی ریاستوں تمل ناڈو اور کرناٹک میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ بے موسم کی طوفانی بارش سے بہت سے علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں بھی طوفان کا خطرہ ہے۔ ریاستی حکومت نے ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو چوکس رہنے کے لیے کہا ہے۔

جنوب کے کئی علاقوں میں مسلسل کئی روز سے بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے شہروں میں پانی بھر گیا ہے۔ چینّائی کے بیشتر علاقوں میں گھٹنوں تک پانی بھرا ہے اور ترائی کے علاقے میں بسے تقریبًا چار ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

مدراس ائیر پورٹ پر جانے والی کئی پروازوں کے راستے تبدیل کردیے گئے ہیں۔ پانی بھرنے سے بعض مقامات پر ریل کے راستے بھی متاثر ہوۓ ہیں۔

بنگلور شہر میں پانی بھرنے کے سبب سکول دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ بنگلور ائیر پورٹ کا بھی زیادہ تر حصہ زیر آب ہے۔ سڑکوں پر بسوں اور آٹو رکشا ناچلنے کی وجہ سے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں طوفان کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق ابھی یہ دباؤ اڑیسہ سے سات سو کلو میٹر کی دوری پر ہے اور جنوبی علاقوں میں مزید بارش کے آثار ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد