BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 July, 2006, 13:25 GMT 18:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: بجلی منقطع، پروازیں منسوخ

ممبئی کے مضافات میں پانی تین فٹ سے زیادہ بھر چکا ہے۔
انڈیا کے تجارتی دارالخلافہ ممبئی میں چوتھے روز بھی بارش جاری ہے اورگھروں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے احتیاطاً کچھ علاقوں کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح سے شام چار بجے تک سانتا کروز میں 158.8 ملی میٹر اور قلابہ میں 162.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ محکمے نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی گھن گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش کی
پیشن گوئی کی ہے ۔

ممبئی میں میٹھی ندی، جس کی وجہ سے گزشتہ برس جولائی میں ممبئی میں سیلابی صوت حال پیدا ہوئی تھی، اس وقت خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔ پوئی ندی میں بھی پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کر چکی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت دے دی ہے۔

محکمہ موسمیات اور میونسپل انتظامیہ کے مطابق سمندر میں شام کو طوفان کا خدشہ بتایا جا رہا ہے اس لیئے ماروے گھاٹ ، ملن سب وے گھاٹ، کوپر اور قلابہ میں سرچ ٹیموں اور فوج کو چوکس کر دیا گیا ہے ۔ان علاقوں میں تین کشتیاں بھی تیار رکھی گئیں ہیں تاکہ اگر گزشتہ برس جولائی والےحالات پیدا ہوئے تو لوگوں کو کشتیوں کے ذریعہ محفوظ مقامات تک پہنچایا جا سکے ۔

پٹڑ یوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے سینٹرل ریلوے اور ہاربر کے درمیان ریل گاڑیاں معطل کر دی گئی ہیں ۔طویل مسافت والی ٹرینوں میں سے کوکن لائن کی تمام ٹرینیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔جیٹ ائر ویز سمیت کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

ممبئی کے مضافات میں کرلا ، کرانتی نگر ، دولت نگر ، کالینہ ، گھاٹ کوپر ، ملن سب وے اندھیری ، ایس وی روڈ ، کاندیولی ، اور تھانے کے کئی علاقوں میں پانی تین فٹ سے زیادہ بھر چکا ہے ۔جن علاقوں میں پانی بھر گیا ہے وہاں احتیاط کے طور پر بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔

کالینہ میں علاقہ کا جائزہ لینے آئے میونسپل کمشنر جانی جوزف کو لوگوں کے غصہ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے گھروں میں گزشتہ برس کی طرح پانی بھر چکا ہے ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی انتظامیہ نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا جبکہ کمشنر نے دعویٰ کیا کہ اس مرتبہ نالے کی صفائی کا پچاسی فیصد کام مکمل کر لیا گیا تھا ۔

کالینہ میں نالے کی صفائی اور میٹھی ندی کو وسیع کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے سو کروڑ روپے مختص کئے تھے لیکن ممبئی میں نکاسی کی لائینیں سو سال سے بھی پرانی اور تنگ ہیں اس لئے پانی کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے اور تھوڑی سی بارش سے ہی پانی سڑکوں پر نکل آتا ہے ۔

کئی علاقوں میں پیر کے دن کی طرح ٹریفک جام ہو چکی ہے جبکہ شہر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دفاتر میں بھی حاضری تیس فیصد سے کم بتائی جا رہی ہے ۔

ممبئی پولیس کے کمشنر اے این رائے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کے شیشے کھلے رکھیں، جن علاقوں میں پانی بھر چکا ہے وہاں گاڑیاں نہ لے جائیں اور صرف اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد