BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 July, 2006, 03:11 GMT 08:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارش اور گرمی کا قہر

جہاں کئی ریاستوں میں گرمی کی لہر ہے، وہیں ممبئی کا ایک یہ منظر
ہندوستان میں آج کل جہاں کئی ریاستیں شدید بارش کی زد میں ہیں وہیں کئی علاقوں میں شدید گرمی کے سبب درجنوں افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ مغربی ریاست راجستھان میں شدید گرمی کے سبب گزشتہ چند دنوں میں تقریبا چھبیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بارش کے سبب مختلف ریاستوں میں تقریبا سوا تین سو لوگ مارے گئے ہیں۔

جے پور میں بی بی سی کے نامہ نگار نارائن بارٹھ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متصل سرحدی علاقے جیسلمیر اور باڑمیر میں سب سے زیادہ گرمی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز جیسلمیر میں درجۂ حرارت چھیالیس اور باڑمیر میں چوالیس ڈگری تک پہنچ گيا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے عملے کے بھی دو شخص شامل ہیں۔

جے پور میں محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر ایس ایس سنگھ کا کہنا ہے کہ ’ہوا کے رخ میں اب تبدیلی آئی ہے اورجلدی ہی بارش کے امکانات ہیں جس سے کچھ سکون ملے گا‘۔

راجستھان ہی کی طرح آج کل دلی، لکھنؤ، ہریانہ اور اترپردیش کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ لیکن گجرات، اڑیسہ اور چھتیس گڑھ میں شدید بارش کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں کو الرٹ رہنے کے لیے کہا ہے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال بارش کے سبب پورے ملک میں تقریبا سوا تین سو لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹر کے چیف سیکرٹری ایس ایس شنکرن نے بتایا ہے کہ ریاست میں ’بجلی اور مکانوں کےگرنے اور ڈوبنے کے متعدد واقعات میں 223 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔‘ اس کے علاوہ اڑیسہ اور گجرات میں بھی بارش کے سبب درجنوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

بارش سے متاثرہ علاقوں میں بیشتر ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ حکام نے سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو تیار رہنے کے لیے کہا ہے اور ترائی کے علاقوں سے لوگوں محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام پہلے ہی سے جاری ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد