BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 September, 2006, 10:07 GMT 15:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار میں بارش کی تباہ کاریاں

ملک کے مختلف حصوں میں مسلسل بارش بہت سے مسائل کو جنم دے رہی ہے
بہار میں چار دنوں کی مسلسل بارش سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ سڑکیں غرقاب ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہیں۔
اکثر اسکولوں میں بغیر اعلان کے چھٹی کر دی گئی ہے۔

بارش کی وجہ سے بہار شریف میں اتوار کو ایک گھر کی دیوار گرنے سے چھ افراد کی موت واقع ہوگئی۔ اس کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات سے دیواروں اور گھروں کے گرنے سے متعدد افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔

ریاست بہار کے مشرقی شہر بھاگلپور میں بارش سے پریشان مقامی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کی مدد طلب کی ہے کیونکہ پٹنہ، گیا، مظفر پور اور سیتامڑھی کے درمیان سڑکوں پر پانی کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے۔

ترہت کمشنری کے کمشنر سی للسوتا نے تمام اضلاع کے مجسٹریٹس کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ مظفرپور کے ضلع مجسٹریٹ ونے کمار نے تمام افسران کی چھٹیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بارش کی وجہ سے جنوبی بہار کی اکثر ندیوں میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر چلا گیا ہے۔ تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے گنے سمیت کئی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

مسلس بارش نے ٹیلی فون اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم کر دیا ہے جس سے درگا پوجا کے شامیانے اور مورتیاں بنانے والے کاریگروں کو کافی دقت کا سامنا ہے۔ اکثر جگہوں پر یہ دونوں کام بند ہیں۔ پوجا کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے لیئے یہ صورت حال کافی مایوس کن ہے۔

ماہر موسمیات اودھ بہاری سنگھ نےخلیج بنگال میں آئے طوفان کو اس مسلسل بارش کی وجہ بتایا ہے۔ بہاری سنگھ کے مطابق ایک دو دن میں بارش سے نجات ملنے کی امید ہے۔

اسی بارے میں
گجرات میں سیلاب کا خطرہ
16 August, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد