گجرات میں سیلاب کا خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست گجرات کے کئی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں تیز بارش کے سبب ریاست کے کئی ڈیموں میں پانی بھر جانے کے بعد اب ان کا پانی چھوڑا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ریاست کے کئی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ پیدا ہوا گیا ہے۔ حکام نے احمدآباد شہر اور اس کے اطراف لوگوں کو بھی نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات کو منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ گز شتہ دو روز سے کدنا ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد کھیدا، بڑودہ اور آنند جیسے ضلعوں میں سیلاب آنے کے اندیشے ظاہر کیئے گئے ہیں۔ ادھر سیلاب سے بری طرح متاثرہ شہر سورت میں بڑے پیمانے پر صفائی کی مہم شرو ع کر دی گئی ہے۔ اسی علاقے میں 1994 میں تیز بارش کے بعد’پليگ‘ پھیل گیا تھا۔ گجرات کے علاوہ مہاراشٹر، آندھر پردیش اور مدھیہ پردیش میں اس برس بارشوں اور سیلاب کے سبب سینکڑوں لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہيں۔ لیکن بہار، آسام ، اتر پردیش ، اور اڑیسہ کے بیشتر علاقوں ميں معمول سے کم بارش ہونے اور بارش نہ ہونے کے سبب بعض ریاستوں کو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ | اسی بارے میں سورت سیلاب، 50 سے زائد ہلاک12 August, 2006 | انڈیا گجرات:سیلاب کی وجہ سےکارخانے بند09 August, 2006 | انڈیا بارش: بڑے پیمانے پر تباہی07 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||