BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 June, 2007, 07:22 GMT 12:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت:بارشیں جاری،80 سےزائد ہلاک
فائل فوٹو
بارش سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے
بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید بارش کی وجہ سے اسّی سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہوئی ہیں جہاں سینتیس افراد ہلاک ہوئےہیں جبکہ ریاست کرناٹک میں انیس، کیرالہ میں سترہ جبکہ مہاراشٹر میں چودہ افراد مارے گئے ہیں۔

مہاراشٹر کے شہر پونے میں دو مقامات پر دیواریں گرنے کی وجہ سے بارہ افراد حبکہ ممبئی میں ایک مکان کے منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ کرناٹک کے متاثرہ اضلاع میں بیجا پور، گلبرگ، بغل کوٹ، جنوبی کنٹر، دھارواڑ ارو شیموگل کے علاقے میں شامل ہیں۔ کرناٹک میں بیجا پور کے علاقے میں چھ، رائیچور میں سات، حسن میں تین جبکہ سیموگا اور مدی کیری میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ریاست اندھرا پردیش میں گزشتہ جمعہ سے زبردست بارش ہو رہی ہے اور محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک بارش جاری رہ سکتی ہے جبکہ مہاراشٹر اور کیرالہ میں تیز بارش کی وجہ سے بس اور ٹرین کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ریاست گوا اور آسام میں بارش بھی تیز بارش ہو رہی ہے تاہم ان ریاستوں میں کسی ہلاکت کی کوئي اطلاع نہیں ہے۔

ریاست اندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں گاڑیوں اور ٹرینوں کی آمدو رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور بارش کے سبب متعدد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ ریاست کے وزیرِاعلی راج شیکھر ریڈی نے متاثرہ اضلاع کا فضائی دورہ کیا ہے اور ہلاک ہونےمتاثرہ خاندان کو دو، دو لاکھ روپیہ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تیز بارش کی وجہ سے آندھرا پردیش کے کرنول، پراکشم، گنتور اور کرشنا اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ محض کرنول میں ہی 21 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ ہلاکتیں اس وقت پیش آئیں جب لوگ یا تو بارش کے پانی میں بہہ گئے یا مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے ان کے گھر گِر گئے۔

کرشنا کے علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گنتور اور پراکشم علاقوں میں پچیس سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

حالات سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں کے لیے فضایہ اور بحریہ کے جوانوں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ کرنول ضلع میں پولیس کے جوان ابتدائی امدادی کارروائی کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ کرنول، کرشنا، گنتور اور پراکشم کے علاقوں سے تقریباً بیس ہزار افراد کو چوّن امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریاست کیرالہ میں بھی دو دنوں سے جاری بارش کے سبب شہری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ بجلی اور پانی کی دستیابی میں رخنہ پیدا ہورہا ہے اور مسلسل بارش سے متاثرہ سینکڑوں خاندان امدادی کیمپوں میں پناہ گزین ہیں۔

بارش اور گرمی
گرمی سے بچیں یا سیلاب سے؟
بہار میں بارش
بہار میں مسلسل بارش نے زندگی تنگ کر دی
ادے پور کی پچھولا جھیلادے پور کا دردِ سر
اچھی مون سون نے خوشیوں پر پانی پھیر دیا
اسی بارے میں
بارش اور گرمی کا قہر
07 July, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد