اروناچل میں تودے گرنے سے 14 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں مسلسل ہورہی بارش کے سبب صوبائي دارالحکومت ایٹانگر میں مختلف مقامات پر تودے گرنےسے چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سنیچر کی صبح ایک ہی خاندان کے چار افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی جھونپڑی پر ڈھلان کی اوپری سطح سے توے گر گئے۔ پڑوسیوں نے ملبے کو ہٹا کر لاشوں کو باہر نکال لیا ہے۔ تودے گرنے کے دیگر واقعات صوبہ کے پرانے دارالحکومت نہر لوگان کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں۔ صوبہ کےگورنر جنرل (ریٹائرڈ) جے جے سنگھ نے علاقے کے کمیشنر کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر منصوبہ بند طریقے سے کی جارہی تعمیرات کو روک دیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ’ یہ اموات بارش کی وجہ سے نہیں بلکہ بغیر منصوبے کے کی گئی تمیرات کے سبب ہوئے ہیں جس میں سلامتی کے معیار کونظر انداز کیا گیا ہے‘۔گورنر نے اس سمت ایک منصوبہ بنانے پر زور دیا۔ حکومتی اہلکاروں کے مطابق بھاری بارش کے سبب ساراپانی دریا میں سیلاب آگیا ہے جس سے دریا کے کنارے پر بنے گھر منہدم ہوگئے۔ ڈنکارا دریا بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ مسلسل بارش کے سبب صوبے میں کئی مقامات پر بجلی اور ٹیلی فون سروسیز متاثر ہوئي ہیں۔ اورناچل پردیش کے وزیراعلی دورجی کھانڈو نے ہلاک ہونے والے کے ورثاء کو ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ حکومت شدید طور پر زخمی لوگوں کو بھی پچیس ہزار روپے دے گی۔ | اسی بارے میں اترانچل: تودے گرنے سے12 ہلاک07 August, 2005 | انڈیا برفانی تودہ گرنے سے 100 ہلاک21 February, 2005 | انڈیا آفات پر تحقیق کی ضرورت: منموہن03 January, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||