اترانچل: تودے گرنے سے12 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمالی ریاست اترانچل میں حکام کا کہنا ہے کہ وہاں مٹی کے تودے سرکنے اور سیلاب کی وجہ سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب مٹی کا تودہ ان کے گھر پر آ گرا۔ یہ سانحہ پیتوراگڑھ ضلع کے علاقے دھرچولا میں پیش آیا۔ ڈسٹرک مجسٹریٹ امیت نگی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ علاقے میں امدادی کاموں کے لیے نیم فوجی دستوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں حالیہ بارشوں کے سبب منداکینی اور شاردا کے دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور املاک کو لاکھوں ڈالر مالیت کا نقصان پہنچا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||