آندھرا پریش، بارش سے سترہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے بعض علاقوں ميں گزشتہ دو روز سے جاری شدید بارش کے سبب سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین لاپتہ ہیں۔ شدید بارش سے نلّور ، پراکشم، چتّور اور کڑپا جیسےاضلاع سب سے زيادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے وشاکھاپٹنم میں طوفان کی پیشنگوئی کی ہے۔ حیدرآباد میں ریونیو کی وزارت کے وزیر دھرمانا پرساد نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے قریباً تینتیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت متاثرہ لوگوں کے لیے 47 امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ دھرمانا پرساد نے مزید بتایا کہ ’ کل کپاڑا ضلع میں سیلاب کے پانی میں پھنسی ہوئی ایک بس سے اٹھارہ لوگوں کو بچایا گیا ہے لیکن اس دوران دو مسافر اور دو امدادی کارکن ہلاک ہوگئے جبکہ تین اب بھی لاپتہ ہیں‘۔ ریاستی انتظامیہ نے پیر کو امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے بنگلور سے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز طلب کیے تھے لیکن خراب موسم کے سبب انہیں امدادی کارروائی میں استعمال نہیں کیا جا سکا اور منگل کی صبح موسم صاف ہونے کے بعد ہی امدادی کارروائی شروع ہو سکی ہے۔ بارش کی وجہ سے ریاست میں سڑکیں اور ٹرین سروسز بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور بارش کے سبب حیدرآباد ، چینئی اور وجے واڑہ کے درمیان چلنے والی ٹرینیں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ | اسی بارے میں بہار کو بارش سے نجات نہیں30 September, 2007 | انڈیا بہار میں بارشیں، عام زندگی متاثر26 September, 2007 | انڈیا جنوبی ایشیا میں سیلاب کی تباہی11 September, 2007 | انڈیا لینڈ سلائیڈنگ، چودہ افراد ہلاک06 September, 2007 | انڈیا مون سون سے تباہی، مزید سیلاب18 August, 2007 | انڈیا سات لاشیں برآمد، پنتالیس مٹی تلے16 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||