لینڈ سلائیڈنگ، چودہ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمالی ریاست اترانچل میں لینڈ سلائیڈنگ یعنی زمین کھسکنے سے کم از کم چودہ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زمین کھسکنے کا یہ واقعہ جمعرات کی صبح چین کی سرحد سے متصل پتھوڑا گڈھ ضلع میں پیش آیا ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق خدشہ ہے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی افراد ابھی بھی مٹی کےملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کا کہنا ہے کہ بیس افراد لاپتہ ہیں۔ کماؤں علاقے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اجے کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ مٹی کھسکنے کا یہ واقعہ تیز بارش کے سبب دھرچولا کے دو دیہاتوں بارم اور سیلدھر میں پیش آیا ہے۔ ان کے مطابق زمین کھسکنے سے متاثرہ علاقوں میں کئی مکان بھی گرگئے ہیں۔ انڈو تبت بارڈر پولیس امدادی کام سرانجام دے رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے آٹھ لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں اور بچاؤ کے کام کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ | اسی بارے میں مون سون سے تباہی، مزید سیلاب18 August, 2007 | انڈیا سات لاشیں برآمد، پنتالیس مٹی تلے16 August, 2007 | انڈیا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کا خدشہ15 August, 2007 | انڈیا متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات08 August, 2007 | انڈیا اترانچل: تودے گرنے سے12 ہلاک07 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||