سات لاشیں برآمد، پنتالیس مٹی تلے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں تیز بارش اور تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد میں سے سات کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ حکومتی اہلکاروں نے مزید پنتالیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بدھ کو ریاست کےگھانوی علاقہ کے بھاوی گاؤں ميں اچانک تیز بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے باون افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے جدوجہد کے باوجود جمعرات کو صرف تین لاشیں ہی مل سکیں اور اس طرح اب تک برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ لاپتہ باون افراد میں سے اکتیس خواتین تھیں۔ جس گاؤں میں یہ واقعہ پیش آيا وہاں سولہ خاندان آباد تھے لیکن فی الوقت یہ گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے۔ تیز بارش کی وجہ سےگاؤں میں موجود ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر بھی پانی میں بہہ گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کے ڈپٹی کمیشنر ترون کپور کا کہنا تھا کہ ’یہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا ہے جہاں تک پہنچنا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے خراب ہونے والی سڑک کی مرمت نہ کر لی جائے اور تب ہی امدادی کاروائی کے لیے متاثرہ مقام تک مشینیں پہچانا ممکن ہو سکے گا‘۔ ترون کپور کا کہنا تھا کہ مشینوں کے نہ پہنچنے کے سبب ابھی تلاشی کا کام مدھم رفتار سے چل رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت امدادی کارروائی میں ضلعی انتظامیہ، فوج اور نیم فوج دستے شریک ہیں۔ علاوہ ازیں ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارش کے بعد دوسرے علاقوں میں حالات معمول پر آ رہے ہيں اور زمین کھسکنے کے سبب بند ہونے والی قومی شاہراہ بھی کھول دی گئی ہے۔ |
اسی بارے میں تودہ گرنے سے ہلاکتوں کا خدشہ15 August, 2007 | انڈیا سیلاب سے دو کروڑ افراد بےگھر03 August, 2007 | آس پاس سیلاب: کروڑوں امداد کے منتظر05 August, 2007 | آس پاس بہار میں بارش سے لاکھوں افراد متاثر23 July, 2007 | انڈیا ممبئی میں شدید بارش، زندگی مفلوج30 June, 2007 | انڈیا بارش تھم گئی، بحالی کا کام جاری26 June, 2007 | انڈیا بھارت:بارش کا قہر جاری، 140 ہلاک25 June, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||