ممبئی میں شدید بارش، زندگی مفلوج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ممبئی شہر میں سنیچر کی صبح سے شدید بارش کے سبب عام زندگی بری طرح متاثر ہو ئی ہے۔ بارش کے سبب شہر کے نچلے علاقوں میں پانی بھر گيا ہے اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک 108 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے باندرہ ، مٹونگہ اور لوؤر پریل علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے اور یہ پانی گھروں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینز بھی غیر معینہ مدت کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ بعض علاقوں میں ٹرین کی پٹریاں پانی میں ڈوب گئی ہيں جس کے سبب ٹرین سرورز روک دی گئی ہیں۔ اس برس یہ دوسرا موقع ہے جب ممبئی میں مون سون کی بارش نے شہر میں افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں ميں ممبئی میں مزید تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ادھر ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے سبب ہندو عقیدت مندوں کی امرناتھ غار کی یاترا کو بھی آج روک دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بارش تھم گئی، بحالی کا کام جاری26 June, 2007 | انڈیا بھارت:بارش کا قہر جاری، 140 ہلاک25 June, 2007 | انڈیا بھارت:بارشیں جاری،80 سےزائد ہلاک24 June, 2007 | انڈیا شدید بارشوں سے 45 افراد ہلاک23 June, 2007 | انڈیا ’پانی ہے تو ماحول کی بقاء ورنہ اجاڑ‘09 June, 2007 | انڈیا شمالی ہند شدید لُو کی لپیٹ میں08 June, 2007 | انڈیا اتر پردیش آندھی سے27 ہلاک12 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||