BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 May, 2007, 10:22 GMT 15:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اتر پردیش آندھی سے27 ہلاک
فائل فوٹو
گزشتہ چند روز میں شمالی ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں کئي بار زوردار آندھیاں اور بارشیں آئی ہیں
بھارت کی ریاست اترپردیش میں زبردست آندھی چلنے سے ستائس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

گزشتہ چند روز میں شمالی ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں کئي بار زوردار آندھیاں آئی ہیں جس سے آم کی فصل کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعہ کی شام زبردست آندھی سے کئی درخت گر گئے زیادہ تر ہلاکتیں پیڑ گرنے کے سبب ہوئی ہیں۔ ضلع سلطان پور میں چوبیس اور پرتاپ گڑھ میں تین افرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ سنجے کمار کے مطابق آندھی سے کئی مقامات پر آگ لگنے سے بہت سے مکانات بھی جل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرد و غبار والی طوفانی ہواؤں سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

شمالی ہندوستان میں آم کی فصل ابھی تیار ہورہی ہے اور آندھی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اسی فصل کو پہنچا ہے جس سے بڑی مقدار میں کچا آم ٹوٹ کر زمین پر گر رہا ہے۔

دلی اور لکھنؤ جیسے بڑے شہروں میں بھی آندھی سے کئی مقامات پر درختوں کے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے جانی و مالی نقصان تو نہیں ہوا لیکن ٹریفک ضرور متاثر ہوا ہے۔

دلی میں گزشتہ دو تین روز میں گرد و غبار کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلی ہیں اور ژالہ باری کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد