BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 August, 2007, 15:14 GMT 20:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تودہ گرنے سے ہلاکتوں کا خدشہ
فائل فوٹو
جنوبی ایشیا میں بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے
بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ایک گاؤں پر مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 55 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

لاپتہ افراد کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔دھارلا نامی گاؤں پر مٹی کا تودہ گرنے سے پورا گاؤں میں دفن ہو گیا ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

دھارلا گاؤں میں پولیس کے ایک افسر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں تودے کے نیچے دفن ہوجانے والےگاؤں کے ملبے سے کسی فرد کے زندہ نکلنے کی امید نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں واقع چودہ مکانات اور ایک ہیلتھ کیئر سینٹر مٹی اور پتھروں کے نیچے دفن ہوگئے ہیں۔

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے ریکارڈ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اطلاعات کے مطابق اب تک چالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنوبی ایشیا میں سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں

بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کے بڑے حصوں میں بارش اور سیلاب کے باعث پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور صورت حال نےسنگین نوعیت اختیار کر لی ہے۔ اس پورے خطے میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق جنوبی ایشیا میں سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد کم از کم بیس ملین ہے۔

دوسری طرف بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ اس سال مون سون کے موسم میں کم از کم پانچ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں منگل کی رات 38 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

جولائی کے آخر میں سیلابی صورت حال کے بعد کوئی ایک لاکھ دس ہزار افراد کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے اسہال وغیرہ کے باعث ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈھاکہ میں مختلف بیماریوں کے تدارک کے لیے حکومت نے موبائل طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کی ہیں، ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اسہال کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک عارضی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

ایک سینئر ہیلتھ افسر عائشہ خاتون نے بتایا کہ دست اور قے کے مریضوں کی صورت حال بہت خراب ہے۔ ہسپتال میں ہر روز مریضوں کا رش رہتا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں

اسہال کی بیماری سے متعلق ایک بین الاقوامی ریسرچ سینٹر میں منگل کو ایک ہزار افراد داخل کیے گئے جو وہاں داخل ہونے والے مریضوں کی انتہائی تعداد ہے۔

ڈاکٹر اشعار الاسلام خان نے بتایا: ہمیں خدشہ ہے کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا‘۔

جیسے جیسے سیلابی پانی اتر رہا ہے ویسے ویسے ریلیف کیمپوں سے لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہو گئی ہے تاہم ان کے ہمراہ پینے کا پانی اور کھانے پینے کی اشیا کی انتہائی قلیل تعداد ہے۔

اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا، پانی کی بوتلیں اور مچھر دانیاں تقسیم کر رہا ہے۔ بھارت کی ریاستیں بہار اور اتر پردیش سیلاب اور بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

سیلاب زدہسیلاب سے تباہی
متاثرین کوخوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا
جنوبی ایشیا سیلابامداد شدید مشکل
جنوبی ایشیاء میں سیلاب متاثرین کو مشکلات
سیلابسیلاب کی تباہیاں
جنوبی ایشیا میں تیس سالوں میں ریکارڈ بارشیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد