BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 September, 2007, 10:15 GMT 15:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار میں بارشیں، عام زندگی متاثر

حالیہ سیلاب اور بارشوں میں آٹھ سو افراد ہلاک ہوئے تھے
بہار میں پیر کی شام سے ہونے والی مسلسل بارش نے ایک بار پھر عام زندگی مفلوج کر دی ہے، سڑکوں اور ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہوگیا ہے اور لوگ گھروں میں قید ہوگئے ہیں۔ جبکہ دارالحکومت پٹنہ کے علاوہ کئی اضلاع میں سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے افسر ڈاکٹر ایس آئی لشکر نے بتایا کہ بارش کا یہ دور ابھی چند دنوں تک جاری رہےگا۔

بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر گھروں کے منہدم ہونے اور دیواروں سے دب کر کئی لوگوں کی ہلاکتوں کی خبر ہے۔ بارش کے ساتھ تیز آندھی سے متعدد جگہوں پر بجلی اور ٹیلیفون کے کھمبے گرگۓ ہیں۔ اس وجہ سے بجلی اور ٹیلیفون سروسز بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ریاست کے شمالی اضلاع مظفر پور، سمستی پور، چمپارن، دربھنگہ اور مدھوبنی وغیرہ میں گھروں کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

سمستی پور ریل ڈویژن نے کئی ریل گاڑیوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کئی ریل گاڑیاں کافی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ آندھی کی وجہ سے جگہ جگہ درخت ریاستی اور قومی شاہراہوں پر گرے ہیں جس سے بسوں اور دوسری گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہیں۔

لگاتار ہو رہی بارش کی وجہ سے کوسی،گنڈک، بوڑھی گنڈک، باگمتی، کملا بلان اور دوسری ندیوں کی آبی سطح میں کافی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے سمستی پور، سیتامڑھی، چمپارن، دربھنگہ، بگہا، مدھوبنی اور دوسرے اضلاع میں ایک بار پھر سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے ان علاقوں میں کافی پریشانی ہو رہی ہے جو گزشتہ دو ماہ کے دوران زبردست سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ریاست میں اس سال جولائی اور اگست کے سیلاب سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کم از کم آٹھ سو افراد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد