BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 July, 2007, 12:12 GMT 17:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار: سیلاب سے11 لاکھ افراد متاثر

فائل فوٹو
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گیارہ لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں
دو ہفتوں کی مسلسل بارش اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث ریاست بہار کے درجن بھر اضلاع میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے پہلی بار سیلاب سے بگڑتی حالت کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق تقریباً گیارہ لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں افراد پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور بے شمار افراد بے سر و سامانی کی حالت میں نقل مکانی کر کے پشتوں، سڑکوں اور ریلوے لائن جیسی اونچی اور قدرے محفوظ جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ریل گاڑیوں اور ٹریفک کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بجلی اور ٹیلیفون سروسز کی حالت بھی خراب ہے۔ان علاقوں میں سکولوں میں اس ماہ کے آخر تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دربھنگہ میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے وہاں واقع میڈیکل کالج کو پندرہ اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اس وقت ماریشس کے دورے پر ہیں۔ ان کی غیر حاضری میں نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کے بعد سیلاب زدہ علاقوں میں تمام سرکاری اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فائل فوٹو
سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں افراد پانی میں گھرے ہوئے ہیں

ریاست کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار شریواستو کے مطابق مظفرپور، بھاگلپور، سیتامڑھی، سہرسہ، مشرقی و مغربی چمپارن، دربھنگہ، سوپول اور پٹنہ کے قریب پانچ سو گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔

ریاستی حکومت کی فہرست میں ان اضلاع کو سیلاب زدہ علاقوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے جہاں قدرے کم تباہی ہوئی ہے۔ ان اضلاع میں سمستی پور اور نالندہ جیسے اضلاع شامل ہیں۔

منوج کمار شریواستو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے تقریباً ستر ہزار ہیکٹر زمین پر کھڑی فصلیں برباد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق ریاستی حکومت یونیسیف، ریڈ کراس اور دیگر تنظیموں کی تعاون سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی اشیاء تقسیم کر رہی ہے۔ شریواستو کے مطابق تیرا مقامات پر امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور ساڑھے چار سو کشتیاں چلائی جا رہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے کیے جانے والے دعوے اپنی جگہ ہیں تاہم متاثرہ علاقوں سے موصول ہونی والی اطلاعات کے پیش نظر یہ اقدامات ناکافی معلوم ہوتے ہیں۔

سیلاب زدگان کے حقوق کے لیے ’سنگھرش یاترا‘ نامی تحریک چلانے والے ششی شیکھر کہتے ہیں کہ سیلاب سے نمٹنے میں حکومت بری طرح ناکام ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ افراد کے لیے امدادی کاموں کے سرکاری بیانات دراصل ایک
’دھوکہ‘ ہیں۔

جو کام کرپہلے کرنا تھا نہیں کیا
سیلاب سے نمٹنے کا جو کام حکومت کو سیلاب آنے سے قبل کرنا چاہیے تھا، اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی
ششی شیکھر

مختلف جگہوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لوگوں کو اشیائے خوردنی کے علاوہ پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ششی شیکھر نے کہا کہ جو لوگ پشتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں انہیں کوئی مدد نہیں مل سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نمٹنے کا جو کام حکومت کو سیلاب آنے سے قبل کرنا چاہیے تھا، اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ششی شیکھر کے بقول:’اب تک کم از کم سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں‘۔

بارش اور گرمی
گرمی سے بچیں یا سیلاب سے؟
ادے پور کی پچھولا جھیلادے پور کا دردِ سر
اچھی مون سون نے خوشیوں پر پانی پھیر دیا
بہار میں بارش
بہار میں مسلسل بارش نے زندگی تنگ کر دی
جان لیوا بارشیں
انڈیا میں شدید بارشوں سے عام زندگی درہم برہم
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد