مہاراشٹر میں بارش کا قہر جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں بارش کا قہر جاری ہے اور محکمۂ موسمیات کے مطابق ممبئی کے سانتاکروز علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 140 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید موسلادھار بارش کی پیشین گوئی بھی کی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے علاقہ آکولہ میں سنیچر کو ایک عمارت کے منہدم ہونے سے پچیس سے زیادہ افراد کے ملبے میں پھنسنے کی اطلاع ہے جبکہ لوناولہ میں ٹائیگر پوائنٹ پر تین نوجوانوں کے ڈوبنے کے اطلاع ملی ہے۔ پونا میں سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور انتظامیہ نے لوگوں کو الرٹ کر دیا ہے ۔ ممبئی اور اس کے مضافات میں سنیچر سے ہی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں کئی زیریں علاقے پانی میں ایک بار پھر ڈوب چکے ہیں۔ ملن ،کھار اور اندھیری سب وے میں پانی بھر گیا ہے جبکہ لوئر پریل، وڈالا ، بوری ولی ، کالینہ اور کرلا کے علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں۔ میٹھی ندی جس کی وجہ سے گزشتہ برس جولائی میں ممبئی شہر ڈوب گیا تھا اس وقت بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ ٹرین کی پٹڑیوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی ٹرین سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ ہاربر لائن کی ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں اور سینٹرل ریلوے میں کرلا اور دادر کے درمیان ٹرین سروس روک دی گئی ہے جبکہ ویسٹرن ریلوے کی ٹرینیں بیس منٹ تاخیر سے روانہ ہو رہی ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ تین دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے ۔ودربھ مراٹھواڑہ ، پربھنی، ہنگولی اور نان دیڑ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے حکومت نے فوج طلب کر لی ہے ۔ ان علاقوں میں اور اطراف کے دیہات میں لوگوں کے گھروں میں پانی بھرگیا ہے۔ فوج لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مدد کر رہی ہے اور کئی دیہات خالی کرا لیئے گئے ہیں۔ ناسک میں گوداوری ندی میں پانی کی سطح معمول سے بیس فٹ زیادہ ہے۔مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں کئی کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ | اسی بارے میں گجرات میں بارش، سات ہلاک30 July, 2006 | انڈیا بارش اور گرمی کا قہر 07 July, 2006 | انڈیا مون سون: دیہات زیرِ آب، 11 ہلاک05 July, 2006 | انڈیا ممبئی: تین دن سے لگاتار بارش03 July, 2006 | انڈیا مہاراشٹر میں مون سون، متعدد ہلاک02 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||