BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 July, 2008, 07:13 GMT 12:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: طوفانی بارش سے2 ہلاک

فائل فوٹو
محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تیز سے تیز طوفانی بارش کی پیش گوئی کی ہے
ممبئی میں طوفانی بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کی بارش میں دو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بارش کے سبب جگہ جگہ پانی جمع ہو چکا ہے۔ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں اور سکولوں اور کالجوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ممبئی کے محکمۂ موسمیات کی ڈائریکٹر ستی دیوی کے مطابق جنوبی ممبئی کے کولابہ علاقے میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران دو سو ملی میٹر جبکہ ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں 142.9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

طوفانی بارش کے نتیجے میں تھانے ضلع کے امبرناتھ علاقے میں ایک مکان دوسرے مکان پر گر گیا جس کے نتیجے میں ماں اور اس کا گیارہ سالہ بیٹا موقع پر ہلاک ہو گئے۔ دوسرے مکان کے دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے۔ ضلع تحصیلدار جگت سنگھ گراتے نے مہلوکین کے ورثاء کو ایک لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تیز سے تیز طوفانی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

امبرناتھ کے مقامی صحافی یوسف شیخ کے مطابق پورا امبرناتھ علاقہ کٹ کر رہ گیا ہے۔ شہر سے باہر جانے والے راستے بند ہو چکے ہیں۔ سوامی نگر علاقے میں جھونپڑیوں میں پانی گھس جانے کی وجہ سے ہزارہا افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

شہر کے جنوبی ممبئی کے علاقے گرانٹ روڈ ، پائیدھونی، پریل، ورلی، کالا چوکی، ہندماتا، دادر، سائن، ماہم میں گھٹنوں تک پانی جمع ہو چکا ہے۔ مضافاتی علاقوں کی حالت ابتر ہے۔ باندرہ، ملن سب وے، جوہو، کرلا، گھاٹ کوپر، ملاڈ گوریگاؤں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو چکا ہے۔

 طوفانی بارش کے نتیجے میں تھانے ضلع کے امبرناتھ علاقے میں ایک مکان دوسرے مکان پر گر گیا جس کے نتیجے میں ماں اور اس کا گیارہ سالہ بیٹا موقع پر ہلاک ہو گئے۔

ممبئی کی لائف لائن کہلانے والی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔صبح دفاتر جانے والے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پٹڑیوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرین کی آمد و رفت کو معطل کرنا پڑا تھا۔

ممبئی میونسپل کمشنر جے راج پھاٹک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو چکا ہے۔ شہر کے بھی کئی علاقوں میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔گزشتہ کچھ برسوں سے ممبئی کے شہری طوفانی بارش اور اس سے ہونے والی مشکلات سے پریشان ہیں۔ سن دو ہزار پانچ میں ممبئی میں بارش کے دوران تین سو زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تیز سے تیز طوفانی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ ممبئی کے علاوہ کوکن کے ساحلی علاقوں میں بھی انتہائی تیز بارش ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد