بہار میں سیلاب سے لاکھوں متاثر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے شمالی صوبے بہار میں سیلاب سے دس لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہيں۔ حکام کے مطابق کوسی ندی میں آنے والے سیلاب سے بہار کے تین اضلاع سوپول، ارریہ اور مدھیہ پورا بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان تینوں اضلاع کی سرحدیں نیپال سے ملتی ہیں۔ بہار میں گذشتہ برس بھی سیلاب نے زبردست نے تبائی مچائی تھی اور حکام کا کہنا ہے کہ اس برس سیلاب سے دسیوں ہزار ہیکٹر زمین پر موجود فصل برباد ہوگئی ہے۔ متاثر علاقوں میں افراد سیلاب سے بچنے کے لیے دریا کے پشتوں، سڑکوں اور عمارتوں پر پناہ لے رکھی ہے اور بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں ميں پھنسے ہوئے افراد کے لیے خوراک کے پیکٹ گرا رہے ہيں۔ سیلاب زدہ اضلاع میں پچاس سے زیادہ امدادی کیمپ بھی بنائے گئے ہيں۔ صوبے کے وزیراعلی نتیش کمار نے اس سیلاب کو ایک آفت سے تعبیر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک سو ستر سے زیادہ کشتیاں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔تاہم متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب کوئی بھی امداد نہيں مل رہی ہے۔ سیلاب متاثرین نے ہفتے کو صوبے کے تین اعلٰی اسمبلی ارکان کو علاقے سے اس وقت باہر نکال دیا تھا جب یہ ارکان متاثرین سے ملنے کے لیے علاقے میں پہنچے تھے۔ |
اسی بارے میں ممبئی: طوفانی بارش سے2 ہلاک01 July, 2008 | انڈیا انڈیا، سیلاب سے پچاس لوگ ہلاک21 June, 2008 | انڈیا سیلاب: کئی صوبوں میں ہلاکتیں 18 June, 2008 | انڈیا بھارت:بارش کا قہر جاری، 140 ہلاک25 June, 2007 | انڈیا ممبئی: تین دن سے لگاتار بارش03 July, 2006 | انڈیا ممبئی آفات کے گھيرے میں29 July, 2005 | انڈیا جنوبی ایشیا میں شدید سیلاب12 July, 2004 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||