BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 July, 2008, 12:36 GMT 17:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاسی افرا تفری اور کشمیر پربدلتا رجحان

سیاست کی جھلک
ملک میں سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے ، منگل کو اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونے والی ہے
سیاسی افرا تفری کا عالم

ہندوستان میں جوہری معاہدے پر منموہن سنگھ حکومت اور بائیں باوزو کی جماعتوں میں اختلافات ابتدا سے ہی تھے، وقت کے ساتھ ساتھ یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ باياں محاذ حکومت سے کبھی بھی حمایت واپس لے سکتا ہے۔ لیکن حکمراں کانگریس اور حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی دونوں ہی بڑی جماعتیں پارلیمنٹ میں اعتماد کی تحریک کے لیے تیار نہیں تھیں۔

گھبراہٹ میں دونوں ہی جماعتیں اب ایک دوسرے کی صفوں میں شب خوں مارنے کی کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس وقت دارالحکومت دلی میں سیاسی افرا تفری کا عالم ہے۔ کافی عرصے بعد اندر کمار گجرال اور دیوے گوڑا کے زمانے کی طرز کی سیاسی سرگرمیاں دلی میں واپس لوٹی ہیں۔

وقت سے پہلے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیے جانے سے پارلیمنٹ کے عملے کو بھی صفائی ستھرائی سے لے کر اعتماد کی تحریک پر بحث تک کی تیاریاں ہنگامی طور پر کرنی پڑی ہیں۔اعلی سرکاری افسر بھی اس وقت سانس روکنے بیٹھے ہیں کہ دیکھیے پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے۔

کشمیر کے بارے میں بدلتا رجحان

جموں و کشمیر کا تنازعہ گزشتہ ساٹھ برسوں سے چلا آرہا ہے

ایک سروے کے مطابق ہندوستان اور پاکستان دونوں کی اکثریت اس بات کے لیے تیار ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دینا چاہیے۔ ورلڈ پبلک اوپینئن کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ اگر کشمیریوں کی اکثریت آزادی کا انتخاب کرتی ہے تو ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کی اکثریت اس آزادی کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ جائزہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف ممکنہ حل کے بارے میں کیا گيا تھا۔ کشمیر کے سوال پر دونوں حلقوں میں ممکنہ حل کے بارے میں لوگوں نے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔

جن لوگوں کا سروے کیا گيا ہے ان ميں 75 فیصد پاکستانی جموں و کشمیر کی آزادی کو تسلیم کرنے یا آزاد کرنے کے حق میں ہيں۔ پچاس فیصد ہندوستانیوں نے اس کی مخالفت کی جبکہ دیگر پچاس فیصد نے کہا کہ یہ کم از کم قابل قبول ہے یا اس سوال کا جواب نہیں دیا ۔

جموں و کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تقسیم کرنے کی تجویز زیادہ قابل قبول نہيں ہے۔ پاکستان میں 52 فیصد اس کے خلاف ہيں۔ ہندوستان ميں 48 فیصد نے اس کی مخالفت کی جبکہ 58 فیصد نے اس کا یا تو جواب نہيں دیا یا اسے کسی حد تک قابل قبول کہا۔

گجرات کا دوسرا پہلو

ہندوستان ميں گجرات سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے صوبوں میں شمار کیا جاتا ہے

گجرات کا جب ذکر آتا ہے تو عموماً فسادات اور گودھرا کے واقعات فوراً ذہن میں آجاتے ہيں۔ لیکن ان تنازعات کے درمیان گجرات وزیر اعلی نریندر مودی کی قیادت میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں میں گجرات کی انتظامہ کو ملک کی سب سے بہترین اور باصلاحیت انتظامیہ قرار دیا گيا۔ گجرات صوبہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے ہندوستان کے اولین صوبوں میں سے ہے۔

گزشتہ دنوں اسٹیٹ پٹیرولیم کارپوریشن نے صوبے کے کرشنا گوداوری بیسین میں قدرتی گیس کے ایک بڑے ذخیرے کو دریافت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی نریندر مودی نے کارپوریشن کے جائزے کے مطابق بتایا کہ اس ذخیرے میں تقریبا سو ارب ڈالر مالیت کی گیس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں گجرات پیٹرولیم کارپوریشن صوبے کی توانائی کی تمام ضرورتیں پوری کرنے کا اہل ہوگا۔

جعلی دواؤں کے لیے عمر قید

ہندوستان میں جعلی دواؤں کا کاروبار کافی بڑا ہے

ہندوستان میں جعلی دواؤں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکومت نے جعلی دوائيں بنانے اور انہيں فروخت کرنے والوں کو عمر قید تک کی سزادینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں کابینہ جعلی دواؤں سے متعلق قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ موجودہ قانون کے تحت جعلی دوائيں بنانے کے جرم ميں پکڑے بانے والے پانچ سال کی قید اور دس ہزار تک کا جرمانہ کیا جاتا تھا۔ لیکن ترمیم شدہ قانون میں یہ سزا بڑھانے کر عمر قید کرنے اور جرمانہ دس لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

مجوزہ قانون میں کئي ایسے معاملات کو غیر ضمانتی زمرے ميں رکھا گیا ہے جن ميں پہلے ضمانت مل جاتی تھی۔

میدانی بیت الخلا میں ہندوستان سب سے آگے

دنیا ميں تقریبا ایک ارب بیس کروڑ افراد اب بھی رفع جاجت کے لیے کھلی جگہوں کا استعمال کرتے ہيں اور ہندوستان میں ایسے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

صفائی ستھرائي اور پینے کے صاف پانی کی سپلائی سے متعلق عالمی تنظیم صحت کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں تقریبا 67 کروڑ افراد کھلی جگہوں پر رفع حاجت کے لیے جاتے ہيں۔

اس رپورٹ میں مزید بتایا گيا ہے کہ پوری دنیا میں ایسے لوگوں کی تعداد گھٹ رہی ہے۔ 1990 میں یہ تعداد 24 فیصد تھی جو 2006 میں گھٹ کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ ہندوستان ميں حالات میں کچھ بہتری آئي ہے لیکن ابھی اس ضمن میں بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔

ہندوستانی طیارےدِلّی ڈائری
سی بی آئی پر نکتہ چینی، امریکہ میں فضائی مشق
منموہن سنگھ (فائل فوٹو)دِلّی ڈائری
وزیراعظم کی ناکامی اور بدعنوانی میں کمی
باربری مسجد (فائل فوٹو)دِلّی ڈائری
اڈوانی نے پھر’رام مندر‘ کو انتخابی موضوع بنایا
آروشی تلواردلی ڈائری
پراسرار قتل اور پاکستانی قیدیوں کی ہلاکتیں جاری
کانگریس و بی جے پی کا انتخابی نشاندلی ڈائری
انتخابی مہم کا آغاز، مایاوتی کی سیاسی مایا
کانگریس کا انتخابی نشاندلی ڈائری
کانگریس کی پریشانی، مسلم تنظیموں پر دباؤ
بھابھا اٹامک سنٹردلی ڈائری
جوہری معاہدے پر بی جے پی کی مشکل
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد