BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 July, 2008, 10:29 GMT 15:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرویز امروز پر’قاتلانہ حملہ‘

 پرویز امروز
پرویز امروز پر دو مرتبہ پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ادارہ کولیشن آف سِول سوسائیٹیز یا سی سی ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سربراہ پرویز امروز پر مقامی پولیس نے قاتلانہ حملہ کیا ہے لیکن پولیس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

سی سی ایس کے ساتھ وابستہ خرم پرویز نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ تیس جون کی شام نواحی علاقہ کرالہ پورہ میں واقع پرویز امزوز کی رہائش گاہ پر پولیس اور سی آر پی ایف کے مسلح دستوں نے دھاوا بولا اور مکان کے صحن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک دستی بم بھی پھینکا۔ تاہم مقامی لوگوں کے احتجاج کے بعد پولیس والے بھاگ گئے۔‘

پولیس نے اس الزام کی تردید کردی ہے۔ ایس ایس پی سیّد افہاد المجتبیٰ نے بی بی سی کوبتایا’یہ الزام بالکل غلط ہے۔ اور پھر سی سی ایس نے اس واقع سے متعلق جو شکایتی درخواست دی ہے اس میں پولیس کا ذکر نہیں۔ ہم اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔‘

حملے کے پیچھے محرکات سے متعلق پرویز امروز نے بتایا’ ہم نے پچھلے چند سال سے انسانی حقوق سے متعلق ٹھوس شواہد جمع کرنے کا کام ہاتھ میں لیا ہوا ہے اور اس میں ہم نے کچھ معتبر عالمی اداروں کو بھی شامل کیا ہوا ہے۔ یہ بات حکومت کو گوارا نہیں ہے، وہ نہیں چاہتے کہ انصاف کی بات اور سچ سامنے آئے۔‘

مسٹرامروز کی سربراہی والے اس ادارے نے حالیہ دنوں شمالی کشمیر کے اوڑی قصبہ میں اجتماعی قبروں سے متعلق ایک دستاویزی کتابچہ شایع کیا ہے۔ >

مسٹر خُرم نے بتایا ’پچھلے تیرہ سال کے دوران پرویز امروز پر یہ تیسرا قاتلانہ حملہ ہے۔ اُنیس سو پچانوے میں وہ اُس وقت بال بال بچ گئے جب عسکریت پسندوں نے انہیں گاڑی سے اُتار کر ان پر گولی چلائی۔ دو ہزار پانچ میں خود سپردگی کے بعد حکومت کے لیے کام کرنے والے بعض مسلح نوجوانوں نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا، تاہم پڑوسیوں نے شور مچاکر ان کی کوشش ناکام بنا دی۔‘

واضح رہے مسٹرامروز کی سربراہی والے اس ادارے نے حالیہ دنوں شمالی کشمیر کے اوڑی قصبہ میں اجتماعی قبروں سے متعلق ایک دستاویزی کتابچہ شائع کیا ہے۔

امروز کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں فرضی جھڑپوں اور اجتماعی قبروں سے متعلق آزادانہ تفتیش اور ایک مفصل رپورٹ شائع کرنے کے لیے انہوں نے ہندوستان اور امریکہ کے بعض معروف لوگوں پر مشتمل ایک عالمی ٹریبیونل قائم کیا ہے۔

امروز کے مطابق اس ٹریبیونل نے ریاست کے کئی خطوں کا دورہ کیا ہے اور اجتماعی قبروں سے متعلق یہ جامع رپورٹ اگست کے آخر میں جاری کی جائے گی۔

پچھلے اُنیس برسوں کے دوران کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم جلیل انداربی اور ہردے ناتھ وانچو بھی پراسرار حالات میں مارے گئے ہیں۔

مسٹروانچو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہیں عسکریت پسندوں نے قتل کردیا ہے۔ تاہم انسانی حقوق کے مقامی اداروں کا کہنا ہے کہ ایک فوجی افسر نے جلیل انداربی کو آٹھ مارچ اُنیس سو ستانوے کو اغوا کیا اور بعد میں ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

یہ کیس اب ہندوستان کے سب سے بڑے تفتیشی ادراہ سی بی آئی کے پاس ہے۔ سی بی آئی کے مطابق ملزم میجر اوتار سنگھ نے کینیڈا میں پناہ لی ہے اور اسے واپس لانے کے لیے انٹرپول کی مدد لی جارہی ہے۔

متاثرینبے نام قبریں کن کی؟
کشمیر میں ایک ہزار سے زائدگمنام قبورکی دریافت
کشمیرکشمیر: کتنے ہلاک؟
سترہ برسوں میں کتنے ہلاک، متضاد دعوے
لاپتہ کشمیری۔۔
پروگرام سے قبل تیاریاں عروج پر
کشمیرمعنی خیز تبدیلی؟
عالمی طاقتوں کی مسئلہ کشمیر میں خاص دلچسپی
کشمیرزندگی ہی بدل گئی
کشمیر میں زندگی کے رنگ پھیکے پڑ گئے
پرویز امروزپرویز امروز کہتے ہیں
’سچائی میری طاقت اور میرا ہتھیار ہے‘
 سابق عسکریت پسندقیدیوں کو ازیتیں
’جیلوں میں کشمیریوں پر تشدد کیا جاتا ہے‘
اسی بارے میں
لاپتہ کشمیری۔۔۔
28 October, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد