دلی میں مشعل کی سخت سکیورٹی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے دارالحکومت دلی میں اولمپکس مشعل ریلے کے لیے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں تبتی تنظمیوں نے اس دوران پر امن جلوس نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بیجنگ اولمپکس مشعل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے دلی پہنچی تھی، جسے چینی سفارت خانہ میں رکھا گيا ہے۔ مشعل ریلے کا انعقاد جمعرات کو بعد دوپہر ہوگا۔ تبتیوں کی جانب سے احتجاج کے خدشے کے سبب ریلے کے مقرر وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ریلے کے مقام راجپتھ سے ملحقہ سب ہی سڑکوں کو دوپہر ایک بجے سے چھ بجے تک بند کر دیا جائے گا۔ مشعل ریلے راشٹر پتی بھون سے انڈیا گیٹ تک تقریباً دو کلو میٹر تک ہوگي۔ اس مقام سے قریبی سب ہی سرکاری دفاتر کو بھی ایک سے چھ بجے تک بند رکھا جائے گا اور ان دفاتر میں کام کرنے والے کسی بھی ملازم کو ان گھنٹوں کے درمیان باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لندن، پیرس، اور سن فرانسیسکو میں ہوئے مخالفت کا سامنا کرچکی اولمپکس مشعل یہاں سینتالیس کھلاڑیوں سمیت ستر شخصیات کے ہاتھوں سے گزرے گی۔ ان میں بالی ووڈ اداکار عامر خان ، سیف علی خان بھی شامل ہیں۔ حکومت ریلے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ریلے کے مقام پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق 15000 سیکورٹی اہلکار وہاں تعینات رہیں گے۔ گزشتہ روز تبتیوں کے جانب سے چینی سفارتخانے کے باہر احتجاج کرنے کے بعد ریلے مقام پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ بدھ کی رات جب اولمپکس مشعل دلی کے ہوائی اڈے پر پہنچی تھی تو بعض تبتی مظاہرین ہوائی اڈے کے نزدیکی دھولا کنواں علاقے میں مظاہرے کر رہے تھے۔ تاہم جب انہیں ٹی وی چینلز کے ذریعے یہ پتہ چلا کہ مشعل لی مریڈئن ہوٹل میں رکھی گئی ہے تو بعض تبتیوں نے ہوٹل کے آس پاس بھی مظاہرے کیے۔ تبتی یوتھ کانگریس کے کارکنان ریلے کے دوران مظاہرے کرسکتے ہیں لیکن ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو ریلے کے مقام پر داخل نہ ہونے دیئے جانے کے لیے تمام سیکورٹی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔ |
اسی بارے میں اولمپک مشعل چینی حکام کےسپرد30 March, 2008 | کھیل اولمپک بائیکاٹ کی اپیل مسترد29 March, 2008 | کھیل اعصام اولمپکس میں شرکت کے خواہشمند29 March, 2008 | کھیل پیرا گوئے نے عراق کو ہرا دیا25 August, 2004 | کھیل اولمپکس سے انڈیا کی مایوسی20 August, 2004 | کھیل اولمپکس اور مسلم خواتین13 August, 2004 | کھیل اولمپکس 2012 لندن میں ہونگے 06 July, 2005 | کھیل سخت سکیورٹی میں اولمپک کا آغاز 13 August, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||