BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 May, 2007, 09:23 GMT 14:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
93 دھماکے: کسٹم افسران کو سزا

ممبئی بم دھماکے (فائل فوٹو)
1993 کے بم دھماکوں میں دو سو ستاون افراد ہلاک ہوگئے تھے
ٹاڈا کی عدالت نے انیس سو ترانوے بم دھماکوں سے قبل اسلحہ بارود اور آر ڈی ایکس کے لینڈنگ میں رشوت لے کر مدد کرنے والے کسٹم سپرنٹنڈنٹ، کسٹم انسپکٹر اورمفرور ملزم محمد ڈوسا کے قریبی ساتھیوں سمیت سات مجرموں کو سزا سنائی ہے۔

اداکار سنجے دت کو البتہ عدالت نے ٹاڈا جیسے سخت قانون سے بری کر دیا ہے۔

عدالت میں منگل کو اداکار سنجے دت کے لیے پروبیشن افسر حاضر تھے جنہیں سنجے کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گيا تھا۔ قیاس ہے کہ سنجے کے بارے میں فیصلہ یکم جون کو سنایا جائےگا۔

ٹاڈا کے خصوصی جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے کسٹم افسران سلطان سید کو آٹھ سال قید دو لاکھ روپے جرمانہ اور ایس ایس تلاوڑیکر کو سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

دو دیگر کسٹم افسران جیونت گورو کو آٹھ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ آر کے سنگھ کو نو سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔

سنگھ کو زیادہ سزا اس لیے دی گئی ہے کیونکہ ان پر محمد ڈوسا کے ساتھ ایک ہوٹل میں اسلحہ اتارنے سے قبل میٹنگ کرنے اور شیکھاڑی اور دیگھی کے ساحلوں پر انہیں اتارنے میں مدد کرنے کے لیے رشوت لینے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

عدالت نے ان چار کسٹم افسران کے علاوہ جمیل سید اسماعیل قادری کو عمر قید کی سزا دی ہے۔ قادری ایسے دوسرے مجرم ہیں جنہیں اتنی سخت سزا کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے پولیس سب انسپکٹر وجے پاٹل کو عمر قید کی سزا دی تھی۔

عدالت نے دو دیگر مجرموں احسان قریشی اور ایوب قریشی کو پانچ سال قید اور پچیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ ان پر غیر قانونی طور پر پستول اور کارتوس رکھنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ یہ اسلحہ اسی سمگل شدہ مال کا حصہ تھا جو بم دھماکوں سے قبل ممبئی لائے گئے تھے۔

عدالت نے ان پر ٹاڈا قانون کا نفاذ کیا تھا جس کے تحت کسی مجرم کو پانچ سے دس سال تک قید ہو سکتی ہے۔ عدالت اٹھارہ مئی سے مجرموں کو سزا سنا رہی ہے اور اب تک 43 افراد کو سزا سنائی جاچکی ہے۔

بارہ مارچ انیس سو ترانوے کو ممبئی میں سلسلہ وار بارہ بم دھماکے ہوئے تھے جس میں دو سو ستاون افراد ہلاک جبکہ سات سے زائد زخمی ہوئے تھے اور کروڑوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی تھیں۔

فائل فوٹو’نئی زندگی مل گئی‘
1993 بم دھماکوں کے رہا ہونے والے ملزم
فائل فوٹوبمبئی بم دھماکے
ممبئی کے دھماکوں میں ایک اور ملزم قصوروار
ٹاڈا عدالت کا بیرونی حصہ1993 دھماکے:
دو کسٹم افسران سمیت مذید تین قصوروار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد