BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 May, 2007, 09:28 GMT 14:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیس ہزار ہندوؤں کی تبدیلی مذہب

نچلی ذات کے ہندو اقتصادی اور معاشی طور پسماندہ ہیں
ہندوستان کے اقتصادی شہر ممبئی میں اتوار کو ذات پات کے نظام سے تنگ آ کر نچلی ذات کے ہزارو‎ں ہندوؤں نے بدھ مذہب اپنا لیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں تیس سے پینتیس ہزار کے قریب نچلی ذات کے ہندوؤں نے شرکت کی اور اس میں نچلی ذات کے کئی ہزار ہندوؤں نے بدھ مذہب اپنا لیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے تھا اور وہ ونجارا برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہندوستان میں اجتماعی طور پر مذہب تبدیل کرنے کا یہ ایک اہم واقعہ ہے۔

منتظمین راہل بودھی کا دعویٰ ہے کہ اس پروگرام میں تقریبًا نچلی ذات اور قبائلیوں کے ایک لاکھ افراد نے حصہ لیا ہے۔ اتوار کی تقریب باباصاحب امبیدکر کی تبدیلی مذہب کی پچاس سالہ برسی پر ہونے والی تقریبات کا حصہ ہے۔

امید کی جارہی تھی کہ بدھ مذہب کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے لیکن اپنی علالت کے سبب وہ شریک نہیں ہو سکے۔

ہندوستان میں دلتوں اور قبائیلوں کے ساتھ ذات پات کی بنیاد پر تفریق کی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بدھ مذہب اپنانا پسند کرتے ہیں تاکہ وہ سماج میں برابری اور عزت کی زندگی گزار سکیں۔

دلتوں کے رہنما ادت راج نے بی بی سی کو بتایا: ’ہندوستان میں چودہ اکتوبر انیس سو چھپن میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے بدھ مذہب اپنا کر یہ ثابت کردیا تھا کہ ملک میں دلتوں اور قبائلیوں سے ذات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور اس کا حل بدھ مذہب ہے۔ آج بھی ملک میں دلتوں کو کمزور سمجھا جاتا ہے۔ بدھ مذہب اپنا کر دلتوں کو اعلیٰ ذات کے لوگوں کی غلامی سے چھٹکارا ملے گا۔‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ دلتوں کو تعلیمی اداروں اور نوکریوں میں ریزرویشن ملنے کے باوجود ان کی سماجی اور اقتصادی حالت بدتر ہیں اور آج بھی ذات کی بنیاد پر ان کے ساتھ تفریق برتی جاتی ہے۔

ہندوستان میں تبدیلی مذہب ایک متنازعہ موضوع ہے۔ خاص طور سے اگر سوال ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائیت یا اسلام کو اپنانے کا ہو۔

ہندؤوں کے بدھ مذہب اپنانے کی ابھی تک کوئی خاص مخالفت نہیں ہوئی ہے
کیونکہ عام خیال یہی ہے کہ بدھ مذہب کو اپنانا ایک طرح سے ہندؤ مذہب کو وسیع کرنا ہے۔

دلت ’یہ بھی ہے انڈیا‘
جوتا پہننے اور سائیکل پر بیٹھنے کی سزا
امبیڈکرامبیڈکر کی برسی
ممبئی کے شیواجی پارک میں لاکھوں دلت پہنچے
احتجاجی ریلیانڈیا
دلتوں نے مطالبات تسلیم کروانے کیلے ریلی نکالی
دلِتدلتوں کی شکایات
ہندوستان کی ترقی اور ذات پات کے مسئلے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد