BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 February, 2007, 11:19 GMT 16:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اندور میں ہندو مسلم کشیدگی
ہندو مسلم فسادات کی فائل فوٹو
تشدد کے دوران فریقین کے درمیان پتھراؤ ہوا (فائل فوٹو)
مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو مسلم فسادات کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں کر فیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

کشیدگی کے پیش نظر سکول اور کالجز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو مبینہ طور پر ایک ہندو عورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے ایک واقعے کے بعد فریقین کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اندور کے کربلا میدان کے ایک چبوترے پر مورتی لگائے جانے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی ہے۔ کربلا کے میدان میں روایتی طور پر تعزیے دفن کیے جاتے رہے ہیں لیکن ہندو تنظیم بجرنگ دل اس میدان پر اب ایک مندر بنانا چاہتی ہے۔

ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ریاست کے گورنر نے بھی موجودہ حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تشدد کے دوران فریقین کے درمیان پتھراؤ ہوا جبکہ آتش زنی کے ایک
واقعے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا
ہے۔

دو ہزار دو میں گجرات میں ہندو مسلم فسادات بھڑک اٹھے تھے

پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کر نے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔ تاہم ان واقعات میں اب تک کسی کی ہلاکت کی
کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حالات پر قابو پانے کے لیے بھوپال سے فساد شکن ریپیڈ ایکشن فورس بلائی
گئی ہے، وہیں آس پاس کے علاقوں میں اضافی پولیس فورس بھی تعینات کردی گئی ہے۔

تشدد کے واقعات کے بعد شہر کے سات علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیاگيا تھا لیکن منگل کی صبح چار علاقوں سے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں بی بی سی کے نامہ نگار فیصل محمد علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے اندور میں دونوں فرقوں کے درمیان تشدد کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ ایک ماہ میں مدھیہ پردیش کے جبل پور، مندسور اور بیاورا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر کرفیو نافذ کرنا پڑا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد