 |  گجرات میں مسلمانوں اور ہندووں میں پہلے بھی کشیدگی رہی ہے |
بھارتی ریاست گجرات کے شہر وراول میں ہندو مسلم فساد میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ فسادات کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وراول میں ایک ہندو لڑکی کو ایک مسلمان لڑکے کے ہراساں کرنے کے واقعہ کے بعد ہندووں اور مسلمانوں میں جھگڑا ہو گیا۔ مشتعل ہجوم نے شہر میں ایک درجن سے زیادہ دکانوں کو نذر آتش کر دیا اور ہندووں اور مسلمانوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ تاہم پولیس نے ان لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ہلاک ہونے والے ایک شخص کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ مسلمان تھا تاہم دوسرے کے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ |