BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 11:39 GMT 16:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گودھرا کی تحقیق کا حکم
گودھرا کی تحقیق کا حکم
رپورٹ تین ماہ میں شائع ہو جائےگی
بھارت کے ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو نے 2002 میں گودھرا میں ہونے والے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

لالو پرساد یادو نے لوک سبھا میں ریلوے بجٹ پر ہونے والے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی رپورٹ تین ماہ میں آجائے گی۔

لالو پرساد یادو نے لوک سبھا کے تمام ارکان کو یقین دلایا کہ ان فسادات میں ملوث سبھی افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ذمہ دار سرکاری افسروں کو بھی نہیں بخشا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسٹھ لوگوں کی ہلاکت کے باوجود سابق حکومت نے اس حادثے کی تحقیق نہیں کروائی تھی۔

انہوں نے کہا ’ مجھے افسوس ہے کہ اتنا بڑا حادثہ ہونے کے باوجود ریلوے نے اپنی طرف سے تحقیق کرنا ضروری نہیں سمجھا۔‘

27 فروری 2002 کو گجرات کے گودھرا ریلوے سٹیشن پر سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگنے کے بعد تمام ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہو گئے تھے۔

لالو پرساد یادو کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے اس بات کا پتا لگایا جائےگا کہ آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی تھی یا کسی آتشگیر مادے کی وجہ سے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد