BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 July, 2004, 11:59 GMT 16:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کا نیا ریل بجٹ
بھارت کا نیا ریل بجٹ
تقریباً تیرہ ملین لوگ ہر روز ریلوے پر سفر کرتے ہیں
بھارت کی نئی حکومت نے اپنا پہلا ریلوے بجٹ پیش کیا ہے۔ اس بجٹ میں سافروں اور سامان کے کرائیے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ اس حکومت کا پہلا اقتصادی منصوبہ ہے۔ جمعرات کو حکومت اپنا مرکزی بجٹ پیش کرے گی۔ نئی حکومت میں کانگریس پارٹی کو ملک کی کامیونسٹ پارٹیوں کا سہارا حاصل ہے۔

مئی میں ہونے والے انتخابات میں کانگریس اور اس کی حامی پارٹیوں نے تمام پیشگوئیوں کے برعکس بی جے پی کو ہرا کر نئی حکومت بنائی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی جیت کے پیچھے بھارت میں پیدا ہو رہی دولت کو سب تک پہنچانے کا وعدہ شامل ہے۔

سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ ان نئی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے اقتصادی اصلاحات میں رخنہ پڑنے کا اندیشہ ہے۔

ریلوے بجٹ پیش کرتے ہوئے ریلوے وزیر لالو پرساد یادو نے کہا کہ کرائیےمیں کوئی اضافہ نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے سفر پر رعایت کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ ریلوے لائنز پر ہونے والے خرچے میں اضافہ کیا جائےگا۔

بجٹ میں ریلوے اساس اور حفاظت پر ایک سو اکتالیس اعشاریہ اٹھانوے بلین روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ریلوے کے سگنلنگ نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پندرہ نئی تیز رفتار ٹرینیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مسٹر یادو نے بتایا کہ ان سب خرچوں کو پورا کرنے کے لیے محکمے کو لگ بھگ چونتیس بلین روپے ادھار لینے پڑیں گے۔

دلی میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی بجٹ بھی اسی ترز پر ہوا تو بھارت کا اقتصادی خسارپ اور بڑھنے کا امکان ہے۔

بھارت کی معیشت ایشیا میں تیسری بڑی معیشت ہے اور چین کے بعد اس علاقے میں سب سے تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مگر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خرچوں کی وجہ سے معیشت میں لگ بھگ دس فیصد کا گھاٹا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کا بھی خیال رکھنا پڑےگا۔

بھارت کی ریلوے دنیا میں سب سے بڑی ہے اور روزانہ تقریباً تیرہ ملین لوگ اس پر سفر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد